Aab Gina-e-Zaat

Rs. 800

SKU AKS-2673 Category Tag


Share
Description

زرگوں کی خطائیں پکڑنا بہرہال اچھا رویہ نہیں لیکن میری حیرت اور افسوس کم نہیں ہونے پاتے کہ شیخ علی حزیں سے لے کر صاحب آب حیات،محمد حسین آزاد تک “پوچ گو یان ہند “کا فقرہ اس التزام کے ساتھ دوہرایہ جاتا رہا ہےگویاپوچ گوہونا ہندی ہونے کی لازمی شرط ہے نوآبادیاتی دور میں بہت سے پرانے مفروضےمسترد کر دیے گئے لیکن اہل ہندکی فارسی شاعری سے حقارت آمیز سلوک اور بے اعتنائی میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہوا۔اس روش پر غالب کا ربندر ہےاور شعر العجم والے شبلی نے بساط بھر اضافہ کیا،تدارک نہیں۔ سبک ہندی کے چند اہم شعرا کے اس مفید انتخاب میں افضال احمد سید نے آغاز ہی اس شکایت سے کیا ہے کہ تازہ گوئی،معنی آفرینی،اور فنی نزاکت کے باوجود ان کو “شعرائے بے وطن” کہا گیا۔یہ انتخاب اس سلسے کی مزید باز یافت کا تقاضہ کرتا ہے اور پرانے پتھروں کی طرح جمے جمائے مفروضوں کو راستے سے ہٹانے کا مطالبہ۔آج کے دور تک آتے آتےبے وطنی کا طعنہ عیب کے بجائے ہنر بن گیا اور ایک قابل رشک صفت معلوم ہوتا ہے۔معنی کی کثیر الجہتی اور تہ داری کے حامل جیمزجوئس نے اپنے لیے خاموشی ، جلا وطنی اور چلااکی کا لا ئحہ عمل طے کیا تھا اور بے وطنی شعوری کوشش سے حاصل کی۔بے وطنی جدید ادب کی وجودی کیفیت کا استعارہ بن گئی ہے۔اسی طرز استدلال پر “آوارہ گرد اشعار”کو گرے پڑے سمجھا گیا۔ہمارے زمانے میں انتظار حسین نے کہا کہ: ‘کہانیاں آوارہ گرد ہوتی ہیں’۔کہانی آوارہ گرد ہو سکتی ہے تو شاعری کیوں پیچھے رہ جائے ؟اس دور میں جلا وطنی ،نقل مکانی،جبری بے دخلی،دربدری کہانی نہیں آدمی کا مقدر بن گئی ہے۔اس شعری سرمائے کو پرانے استاتذہ کے اعتراضات سے الگ کر کے دیکھنے کی اشد ضرورت ہےاور اس نیک کام کا آغاز افضال احمد سید نے اس کتاب میں کر دیا ہے۔ان کو یہ انداز آج کے نئے شاعروں میں بھی کر فرما نظر آتا ہے،عشق و جما لیات کے پیکر تر اشتا یے۔اگر وہ محض انتخاب کرتے تو یہ کام بھی اپنی جگہ مفید ہوتا مگر انہوں نے زاویہ نظر بھی فراہم کیا ہے۔افضال احمد سید نے غزل اور ادبی تنقید کے سامنے ایک ایسا راستہ کھول دیا ہے جو نیا معلوم ہونے کے باوجود بہت جانا پہچانا ہے۔نظم میں ایک نئے اسلوب کی بنیاد رکھنے اور اس طرح شاعری کی “ایجاد”کے بعد افصال احمد سید روایت کی تجدید کا سامان بھی کر رہے ہیں۔
آصف فرخی

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.