Admi Kahani Hai

Rs. 1,450

SKU AKS-2756 Category Tag


Share
Description

مصطفی شاہد کا ناول’ آدمی کہانی ہے‘ انسان کی روحانی جستجو کا بیانیہ ہے۔ اس سادہ کہانی کی ساخت سادہ ہونے کے باوصف سادہ نہیں ہے۔ اس کی ایک پیچیدگی اس کی بیانیہ تکنیک ہے اور دوسری پیچیدگی وجود کا وہ گنجلک پن ہے جو کہانی کےپورے سڑکچت میں تیرتا رہتا ہے اور آخرتک پتہ نہیں چلنے دیتا کہ مصنف کیا کہنا چاہتا ہے۔ صرف آخر میں مثنوی مولانا روم کے تحفے سے اشارہ ملتا ہے کہ ناول کا مرکزی کردار وجود کے اسرار کا جویا ہے اور شاید اب مثنوی کے ذریعے نہایت وجود تک پہنچ پائے۔

اکیسویں صدی میں اردو ناول کی بننے والی تہذیب میں یہ ایک قابل ذکر ناول ہے۔ ناول کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کا سارا تانا بانا وجود کے گرد بنا گیا ہے جو کسی بھی ناول کے لیے ناگزیر ہے۔اس ناول میں ناول نگار کے مستقبل کے امکانات روشن دکھائی دیتے ہیں ۔ انہیں یہ کام مسلسل جاری رکھنا چاہیے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.