Description
پاولوکوئلو کے مشہور ناول” الکیمسٹ” کی یہ کہانی ایک نوجوان اندلسی چرواہے کے گرد گھومتی اندلس کے میدانوں سے شروع ہو کر افریقی ریگستان میں پھیلی پھلتی پھولتی اور اہرام مصر کے قریب کمال کو پہنچ کر پھر اندلس میں ختم ہوتی ہے۔
حصول مقاصد کی راہ میں حائل مشکلات ،رکاوٹیں نہیں بلکہ استقلال کا امتحان ہیں اور اگر دل زندہ ہو اور آنکھوں پر پردے نہ پڑھے ہوں تو خدا کی اس کائنات میں بکھری نشانیاں اس جدوجہد کے دوران رہنمائی اور معاونت کرتی نظر آتی ہیں اور اس معاونت اور رہنمائی کو دیکھ لینا ذرا بھی مشکل نہیں۔
تجربہ ،تجزیہ اور تحلیل معاشرتی ارتقا کے انتہائی اہم عناصر سہی، لیکن ان پر مکمل انحصار سے ہماری مشاہداتی قوتیں محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ فطرت سے دوستی کی بجائے اس پر مالکانہ حقوق کے تصور سے علم و حکمت کے ایک بہت بڑے خزانے سے ہم محروم ہوگئے ہیں۔
الکیمسٹ اس خزانے کی تلاش کی کہانی بھی ہے اور یہ پیغام بھی کہ انسانی سرشت میں چھپے خزانہ کی کامیاب تلاش کے لیے کسی مشفق شیخ کی صحبت ضروری ہے۔
معروف مغربی اسلامی اسکالر “طارق رمضان” نے لکھا:
” پائولوکوئلو نے اپنے عظیم ناول “الکیمسٹ” میں اسلامی تصوف کے قدیم روایت اور عمیق تعلیمات کو اجاگر کیا ہے.جاو سفر کرو غور سے دیکھو, حقیقتوں کو تلاش کرو,اسرار حیات کی پردا کشائی کرو….. ہر راستہ اپنے آغاز ہی پر ختم ہو گا. آگاہی اور رازوں کا سر چشمہ وہیں ہے جہاں سے چلے تھے سفر اختتام کی طرف نہیں بلکہ آغاز کی سمت میں ہے.جانا یہاں واپسی کے معنیٰ میں ہےدریافت دراصل اظہار ہے…..جاو……تم واپس آو گے….”
اسلامی تصوف پر مبنی ایک معروف کہانی
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.