Allah Mian Ka Kar Khana
- Author: Muhsin Khan
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
انسان کے داخلی کرب اور باطنی الجھاووں تک محسن کی نظر آسانی سے پہنچ جاتی ہے اور وہ بڑی سہولت کے ساتھ ان پیچیدہ کیفیتوں کا اظہار کردیتے ہیں.
___نیر مسعود
بچوں کی طلسمی اور خوبصورت دنیا ایک استعارہ ہے جس میں معصومیت، تکرار اور ایک جیسے کھیل معنی کی ایک سطح خلق کرتے ہیں لیکن جب کسی قوم کے افراد کو مشکوک ، غیر ملکی ایجنٹ اور غدار وطن قرار دینے کی سازشیی سیاست اپنا زہر بکھیرتی ہے تو یہ زہر ایک فرد کے گھر اور اس کے بچوں کی طلسمی خوبصورت دنیا کو کس ہولناک عذاب میں مبتلا کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ محسن خان کاناول اس دردناک عذاب کو مصوری میں بدلنے میں کامیاب ہے لیکن یہ مصوری اپنے سارے دبیز رنگوں کے باوجود دل خراش اور تکلیف دہ ہے۔
____رحمن عباس
یہ ناول ہمارے گردوپیش پھیلی دنیا کی سفاکیوں کو انتہائی معصومیت کے ساتھ بیان کرتا ہے۔ محسن بھائی کی نثر بظاہر سادہ لیکن درحقیقت پرکار و پیچیدہ ہے۔ جس گداز پن کے ساتھ انہوں نے اس کہانی کو قلم بند کیا ہے اس نے پہلی قرات کے بعد سے میرے دل میں ایک طلاطم برپا کر رکھا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ سنجیدہ فکشن کا ہر قاری اسے پڑھتے ہوئے اس طلاطم کو اپنے دل میں بھی ضرور محسوس کرے گا۔
____رفاقت حیات
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.