Aqliyat-e-Quran

Rs. 910
  • Author: Dr Fatima Ismail Misri
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu


Share
Description

رآن کریم وہ واحد الہامی کتاب ہے جس نے انسانوں کو آفاق وانفس پر غور کرنے اور علمی اکتشاف اور تحقیقی یافت کے لیے سائنسی منہاج اختیار کرنے پر ہی زور نہیں دیا بلکہ مذہب اور روحانیت کے عمیق مسائل پر عقل کو استعمال کرنے اور تدبر سے کام لینے کی دعوت بھی دی اور اہل ایمان کی امتیازی صفت یہ قرار دی کہ وہ آسمانوں اور زمین کے ملکوت پر غور و تدبر کرکے خالق حقیقی کا عرفان حاصل کرتے ہیں۔رسول اکرم نے اپنی حیات طیبہ میں اس تعمیری سائنس منہاج کو فروغ دیا اور صحابہ کرام اور خلفائے راشدین نے اس طرز فکر کو استحکام بخشا جس کی توسیع ہوئی مسلمان متکلمین اور فلاسفہ کی علمی و تحقیقی کاوشوں میں جبکہ قرآنی عقلیات کی بنیادوں پر اسلامی تہذیب و فکر کے مختلف و متنوع دھارے وجود میں آئے۔

انیسویں صدی میں مغرب کی تحریک عقلیت نے مذہب کی اساسیات اور بنیادی تعلیمات و اقدار کو ہلا کر رکھ دیا۔ تجربہ کی کسوٹی پر پوری نہ اترنے والی ہر فکر کو نئی مغرب زدہ نسل نت مسترد کردیا۔ خدا کا تسور ، رسالت کی ضرورت ، آخرت کا عقیدہ، جنت و جہنم کے تصورات، امور غیب ، معجزات سب کچھ اس تحریک کی زد میں آگئے۔ مصلھین و مفکرین اسلام نے اس نئی یلغار کا مقابلہ مغرب کے عقلی ہتھیاروں سے ہی کیا۔ مذہب کے دفاع کے لیے ایک نئے علم الکلام کی داغ بیل پڑی۔

زیرِ نظر کتاب ’’ عقلیات قرآن کریم ‘‘ ڈاکٹر فاطمہ اسماعیل مصری کی ہے جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر عبید اللہ فہد فلاحی نے کیا ہے۔

فاضل مصنفہ نے قرآن کریم میں عقل، قلب، فؤاد، نظر، استدلال، تبصر،تدبر،فکر،اعتبار،علم،معرفت،خبر،اجتہاد،فقہ، ظن،ھٰوی،یقین،تذکر،تفقہ،جیسی اصطلاحات کے معنیٰ ومفہوم کا غائرانہ مطالعہ کیا ہے اور اسلامی عقیدہ کی تعمیر میں اور امور غیب کی تائیدو اثبات میں عقلی نظر اور تدبر کے مثبت و محکم اثرات کا تجزیہ کیا ہے ۔ وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہیں کہ اسلامی فکر کے ارتقاء پر قرآن کی دعوتِ تدبر کے اثرات واضح اور نمایاں ہیں

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.