Azaadi Se Farar

Rs. 260
  • Author: Sheikh Ahmad Al Rashid
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu


Share
Description

آزادی سے فرار
مختلف و متضاد عناصر میں باہم و مسلسل کشاکش سے بھری رزم گاہ حیات میں سب سے بڑی، سنگین، لہو سے رنگین اور متنوع کشمکش حق و باطل کی کشمکش ہے۔ عہد جدید میں اس کی ایک بڑی مثال “اخوان المسلمون” کی تاریخ دعوت و عزیمت ہے۔ پیش نظر کتاب “آزادی سے فرار” اخوانی دانشور شیخ محمد احمد الراشد کی کتاب “الردہ عن الحریہ” کا اردو ترجمہ ہے۔ مترجم محمد طالب جلال ندوی ہیں۔ اس کتاب میں مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی حکومت، جنرل سیسی کی بغاوت کے نشیب و فراز، مصر کے بغاوتی انقلاب میں امریکی، اسرائیلی، ناصری، سعودی، قبطی و عیسائی اور سیکولر عناصر کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مولف کے بعض نتائج سے اختلاف عین ممکن ہے لیکن پیش کردہ واقعات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ کتاب دعوتی و تجزیاتی نقطہ نظر سے لکھی گئی ہے۔ فاضل مولف کے نزدیک حادثات دراصل دعوتی شعور کو اجاگر کرتے ہیں اور اس کے مختلف معیارات اور پیمانوں کو سامنے لاتے ہیں۔
پہلی بار یہ کتاب 2013ء میں شائع ہوئی تھی۔ اب اس کا اردو ترجمہ عکس پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.