Bare Sageir Me Jadeed Muslim Fikar

Rs. 800
  • Author: Dr. M Akbar Abdullah
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

SKU AKS-2791 Category Tag


Share
Description

رصغیر میں میں جدید مسلم فکر کا ارتقاء انیسویں صدی کا ایک تاریخی انقلاب ہے۔ جب برصغیر میں میں مغربی یلغار کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ہر تحریک ہر ادارہ اپنی سعی جمیلہ میں ناکام ہوچکا تھا ۔مدارس میں چند مضامین دین پر مشتمل روایتی تعلیم تھی جو سیاسی، معاشرتی اور معاشی محرومی کا شکار تھی ۔ مسلمانوں کا مستقبل شدید خطرات رات سے دوچار تھا۔ ہنود و نصاریٰ اپنی ریشہ دوانیوں سے سے جنوبی ایشیا کے واحد مالک و مختار بن چکے تھے ۔ مسلمانوں بدترین جمود کا شکار تھے ۔انہیں کوئی راستہ نظر نہیں آرہا تھا ۔ ایسے میں روایتی اسلام جس کا فقہی موشگافیوں نے حلیہ بگاڑ رکھا تھا مسلمانوں کا نجات دہندہ نہیں بن سکتا تھا ۔
اس دور میں اسلامی علوم کا مقابلہ جدید علوم سے ہوا اور معاشرہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ۔اسلامی علوم علوم کی ترویج اور بقا لا کے لیے مدرسہ رحیمیہ جیسے ادارے قائم کیے گئے۔ شاہ ولی اللہ نے برصغیر میں میں مسلمانوں کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا۔ یوں برصغیر میں مسلم فکر پروان چڑھتی رہی ۔
سرسید نے عقلیت پرستی اور حقیقت پسندی کو پروان چڑھایا۔ سرسید احمد خاں کا موقف تھا کہ اسلام ایک وسیع اور ہمہ گیر مذہب ہے۔ اسلام جدیدت کا مکالف نہیں اس کا حامی ہے۔
مذکورہ کتاب میں آپ ﷺ کے دور سے لے کر انیسویں صدی عیسوی تک مسلم افکار کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا مقصدبھی یہی ہے کہ ہم آج کے دور میں اپنی اسلامی تاریخ اور افکار سے واقف ہوسکیں

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.