Darakht Ghar

Rs. 780

SKU AKS-2635 Category Tag


Share
Description

ایک اچھے تخلیق کار کے لیے زبان ، کرافٹ اور تکنیک جیسے فنی محاسن پر دسترس بہت ضروری ہے۔ مگر اس سے بھی زیادہ اہم Content Matter ہے جو طے کرتا ہے کہ لکھاری زندگی اور سماج سے کس حد تک جڑا ہوا ہے۔ جو زندگی اور سماج اس کے حصہ میں آیا ہے اس نے کتنی باریک بینی سے دیکھا۔ وہ اپنا تجربہ اور مشاہدہ دوسروں تک منتقل کر بھی سکا کہ نہیں۔
جیتی جاگتی انسانی زندگی اس کے پیش نظر رہی ہے یا خیالی عشقیہ داستان گوئی، اپنے عہد کے بڑے سوالات اور مسائل پر قلم اٹھایا کہ فرد کی باطنی کیفیات کی گرہیں کھولتا رہا، زمینی حقائق کو اہمیت دی یا آسمان اور ان دیکھی دنیاوں کی جستجو میں لفظ ضائع کیے.
یہ وہ چند بنیادی اشارات ہیں جو تخلیق کار کے جینوئن ہونے کا پتا دیتے ہیں. اور اپنے عہد سے جڑت اور عصری شعور کا حامل ہونے پر دلیل ہیں.
زبان، اسلوب، کرافٹطاور علامت بیانیے کو موثر بنانے کے لیے ٹول کاکام کرتے ہیں. ہم جانتے ہیں کے اچھا تخلیق کار اپنے ٹول سے کام لینا جانتا ہے۔
عبدالوحید کے افسانے پڑھتے ہوئے یہ ساری بحث ذہن میں رکھنا ضروری ہے. عبدالوحید کے افسانوں کی سادہ زبان قاری پر گراں نہیں گزرتی یہی وجہ ہے کہ اس تحریرمیں دلچسپی کا عنصر برقرار رہتا ہے. کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ غیر ضروری تراکیب اور نامانوس علامتیں فکشن کا بیانہ بوجھل کردیتی ہیں.
ان کے افسانوں کے کردار ہماری روز مرہ زندگی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کا Content Matter ان کی اپنے مشاہدے ، تجربات اور تجزیے سے ترتیب پاتا ہے. ایسا مشاہدہ اور تجزیہ جو ہم سب کی زندگی کا حصہ ہے. بھلے ہم اس کو نظر انداز کردیں مگر عبدالوحید اس میں چھپے المیے کو اس طرح نمایاں کرتا چلا جاتا ہے کہ ہماری سماجی روئیے اور انسانی رشتوں کی سفاک جکڑ بندی ہماری تہذیب اور کلچر پر سوالیہ نشان لگا دیتی ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.