Daud Rahbar

Rs. 1,500
  • Author: Dr Ayesha Azeem
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

SKU AKS-2923 Category Tag


Share
Description

ائشہ عظیم شعر و ادب میں شستہ ذوق، وسیع مطالعہ، سماجی علوم سے دلچسپی اور جان جوکھم میں ڈال کر بلند مقاصد کے حصول کی لگن ہونے کے سبب اپنے اطراف میں موجود لوگوں میں ممتاز رہی ہیں۔ داود رہبر پر ان کے تحقیقی و تنقیدی کام کرنے کے پس منظر میں بھی یہی اوصاف کار فرما دکھائی دیتے ہیں۔ ایک بڑی شخصیت کہ جو بہ یک وقت مذاہب عالم اور موسیقی ایسے متحارب سمجھے جانے والے دھاروں پر قابل قدر کام کر چکی ہو اور خود جس کو زندگی اور فکر کے باب میں متنوع آراموجود ہوں، اس پر لکھنا زیادہ آسان نہیں ہوتا۔ اگر وہ شخصیت شعری اظہار کے ساتھ ساتھ نثر میں موثر اظہار رکھتی ہو، مختلف النوع اصناف ادب میں اس کا سرمایہ موجود ہو تو اس شخصیت کی متنوع علمی جہات کو اجاگر کرنا دشوار سا ہو جاتا ہے۔ عائشہ عظیم نے بڑی محنت اور لگن سے داود رہبر کی متنوع جہات کا احاطہ کیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے قارئین کو اندازہ ہو گا کہ انھوں نے یہ تحقیقی و تنقیدی کام محض محنت کے زور پر نہیں کیا بلکہ ذوق و شوق، لگن اور عشق کی رمز اس کام میں شامل ہو گئی ہے۔ یہی وہ رمز ہے جس سے سل کو دل بنایا جا سکتا ہے۔ امید ہے کہ تحقیق و تنقید کے میدان میں ان کی یہ کتاب صاحبان علم کی توجہ کا مرکز بنے گی۔”

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.