Deus, Ali aur Dia
- Author: Naeem Baig
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
افسانہ نگار ، ناول نگار نعیم بیگ کا تعلق پاکستان کے ادبی مرکز لاہور سے ہے. آپ بنیادی طور پر بینکاری اور انجینئرنگ مینجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں.اندرون اور بیرون ملک ایک عرصہ تک خدمات سر انجام دیں.
نعیم بیگ بنیادی طور پر ترقی پسند فکر و فلسفہ کے نمائندہ ادیب ہیں. مختلف اخبارات و جرائد میں اردو اور انگریزی مضامین لکھنے کے علاوہ وہ انگریزی زبان میں دو ناول ‘ ٹرپنگ سول’ اور ‘کوگن پلان’ لکھ کر انگریزی ادب میں اپنی منفرد پہچان بنا چکے ہیں. اس کے علاوہ اردو زبان میں شائع ہونے والے انکے دو افسانوی مجموعے ‘ یو – ڈیم – سالا’ اور ‘ پیچھا کرتی آوازیں’ اردو ادب میں انہیں معتبر کر چکی ہیں.
جہاں تک اردو زبان میں شائع ہونے والے انکے پہلے ناول ” ڈئیوس، علی اور دِیا” کے علمی و ادبی مقام کی بات ہے تو میری ناقص رائے میں یہ رومانس، سماجی المیوں اور سیاست کے حسین امتزاج پر مشتمل ایک شاہکار ناول ہے. 70 اور 80 کی دہائی کی سیاسی تاریخ کے تناظر میں لکھا گیا یہ ناول تاریخی حوالوں سے عصری سماجی المیوں اور اقتدار کی راہداریوں میں پائی جانے والی سازشوں کو آشکار کرتے ہوئے قاری و نقاد کو فکر و خیال کی دعوت دیتا ہے. مصنف نے ناول کے مختلف کرداروں کے مابین ہونے والے مکالموں کے زریعے تلخ و تند سماجی و سیاسی حقائق سے پردہ اٹھا کر قاری کے ذہن و فکر کے بند دریچوں کو وا کرنے کی کوشش کی ہے. نعیم بیگ یہ واضح کرنے میں کامیاب رہے ہیں کہ اس ملک کی اشرافیہ نظام کا ‘ سٹیٹس کو’ قائم رکھنے کے لئے بڑی سے بڑی
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.