Dini Madaris aur Dahshat Gardi

Rs. 780
  • Author: Yoginder Sikand
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

SKU AKS-2919 Category Tag


Share
Description

زیر نظر کتاب ” دینی مدارس اور دہشت گردی :الزام اور حقیقت ”
ڈاکٹر یوگیندر سکند کی کتاب:
BASTIONS OF THE BELIEVERS
( پن گوئن بکس ،انڈیا 2005 ) ث
سے ماخوذ ہے۔ جس کا ترجمہ وارث مظہری نے کیا ہے۔
یہ کتاب اس فکر کی پیداوار ہے کہ دینی مدارس پر دہشت گردی کے تعلق سے لگائے گئے الزامات کا تمام تر پہلوؤں سے علمی و تحقیقی انداز میں جائزہ لیا جائے اور ان کے حقیقی اسباب و محرکات کی نشان دہی کی جائے تاکہ اس تعلق سے غیر جانبدار ذہنوں کے لیے حقیقت اور مفروضے میں فرق کرنا ممکن ہوسکے۔ پچھلے کئی سالوں سے تواتر کے ساتھ اس موضوع پر انگریزی اور اردو میں لکھا جارہا ہے۔اردو میں عام طور پر لکھنے والے خود مدارس کے فضلا ہیں۔ بعض اہم علما نے بھی اس موضوع پر قلم اٹھایا ہے لیکن کچھ فرق و استثنا کے ساتھ مجموعی طور پر اس کا اندازو اسلوب علمی و تحقیقی نہیں ہے۔عمومی طور پر ایسی تحریروں پر رد عمل اور انفعالی نفسیات کی چھاپ ہے جو غیر متوقع نہ ہونے کے باوجود بہرحال ایک قسم کی کمزوری ہے،جس کے بہت اچھے نتائج نہیں نکلتے۔ اپنے طور پر وہ ذہنوں پر مثبت اور دیر پا اثرات قائم کرنے میں ناکام رہتی ہیں بلکہ بسا اوقات برعکس طور وہ منفی تاثر پیدا کرنے کا باعث بن جاتی ہیں۔
اس کتاب میں دینی مدارس پر دہشت گردی کے الزام کا تفصیل کےساتھ جائزہ شامل ہے۔ اس تعلق سے الزام کے بیشتر نکات کو موضوع بحث بنایا گیا ہے،اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ نصاب و نظام کی سطح پر یقیناً مدارس میں خامیاں پائی جاتی ہیں جن پر ایک عرصے سے تنقید بھی کی جارہی ہے،لیکن جہاں تک انتہاپسندی کو پھیلانے یا دہشت گردانہ اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بات ہے،مدارس کا دامن اس سے پاک ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.