Doranga
- Author: Salman Bukhari
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
اردو کہانی اکیسویں صدی میں داخل ہونے سے پہلے بھی اپنے امکانات کی سرحدیں انوکھے اور نامعلوم سمتوں اور علاقوں میں دریافت کر رہی تھی لیکن اب اردو کہانی پوری دنیا میں اسرار اور حیرت کے نئے سفر پر گامزن ہوتے ہوئے ہر لمحہ ہمیں چونکانے کے لیے اپنے دامن میں نت نئے کردار اور ان کے افسوں کہیں نا کہیں سے تلاش کر کے لے آتی ہے۔ کہانی کبھی بھی کہیں سے آ جاتی ہے، ہر لمحہ کہانی ایک حیرت بھی ہے اور تجربہ بھی ہے۔ لگتا ہے وہ ہمارے ساتھ رہتی ہے۔ یہ بات میں نے اپنی کہانیوں کے مجموعے”کہانی مجھے ملی ” میں بیان کیا تھا اور اب سلمان بخاری نے اپنے مجموعے “دورنگا ” میں اپنے دیباچے میں بھی بیان کی ہے جس کا عنوان انہوں نے” بیدار تخیل” رکھا ہے۔ سلمان بخاری جاپان کے شہر کانا گاواکین میں رہتے ہیں۔ اس بیان میں انہوں نے کہانی کو یادداشت سے جوڑتے ہوئے زمانوں کے مدو جزر میں تلاش کیا ہے۔ خیال جب جاگ رہا ہو تو وہ زمان و مکاں کو توڑ کر کہیں بھی رشتہ جوڑ لیتا ہے اور پھر کہانی وہاں موجود ہوتی ہے۔ سلمان بخاری کے ان افسانوں یا کہانیوں کو سمجھنے کی یہ ایک کلید ہے۔انسان کی تسخیر کی تمنا کی معراج اور ازلی مجبوریوں کے درمیان ان کہانیوں نے کہیں جنم لیا ہے۔
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.