Ehd-e-Zulmat
- Author: Shashi Tharoor
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
شی تھرور نے ۲۰۱۵ میں اپنی آکسفرڈ کی تقریر کے ذریعے اور بعدازاں اسی کی کتابی تفسیر کے ذریعے جس جاندار و جامع انداز میں ردِ استعماری دلائل پیش کئے اس نے عالمی جنوب میں بالخصوص اور دنیا بھر میں بالعموم ردِ نوآبادیاتی تحریک کو مزید توانا کیا اور انگریزی کے قارئین کے لئے نوآبادیاتی دجل کے پردوں کو چاک کیا۔
ضرورت تھی کہ ایسے موثر بیانئے کو اردو قارئین کے سامنے بھی لایا جائے کیونکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک کے تعلیمی و ادبی کلامیوں میں آج بھی تاریخ و فلسفہ کا نو آبادیاتی بیانیہ حاوی نظر آتا ہے۔
اس تناظر میں ہندوستان کے نوآبادیاتی دور کا بطور ’عہدِ ظلمات’ سامنے آنا قومی ذہن کی شعوری آبیاری میں ممِد و معاون ہوگا۔ قارئین اس عمدہ ترجمہ کے ذریعے یہ جانیں گے کہ وہ نوآبادیاتی اساطیر جنکو استحصالی مقاصد کے تحت اس خطے کے عوام کے اذہان میں بذریعہ خواص راسخ کروایا گیا ان کی تاریخی حقیقت کیا ہے۔
عابد محمود اور عکس پبلیکیشنز کی یہ کاوش ستائشگری کی متقاضی ہے۔
ڈاکٹر شاہ زیب خان، انسٹیٹیوٹ آف انگلش سٹڈیز، پنجاب یونیورسٹی
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products









Reviews
There are no reviews yet.