Fasana-e-Alam
- Author: Najam U Din
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
س کتاب میں شامل تراجم کے کچھ اختصاص ہیں۔ سب سے پہلا تو یہ کہ اس میں شامل تراجم کچھ نوبیل انعام یافتہ ادیبوں کی منتخب کہانیوں کے ہیں جنھیں اردو کے معروف افسانہ نگار، ناول نویس اور مترجم نجم الدین احمد نے کیا ہے۔ نجم الدین احمد اب کسی تعارف کے محتاج نہیں رہے ہیں۔ ان کی شخصیت اپنی ادبی خدمات کی وجہ سے ایک مسلمہ حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ دوسرا اختصاص یہ ہے کہ اس سے قبل چینی نژاد فرانسیسی ادیب گاوژنگ جیان ( نوبیل انعام 2000) کے افسانوں اور ایک ڈرامے ، اور جاپانی نژاد برطانوی ادیب کازواواشیگو رو (نوبیل انعام 2015) کے افسانوں کا ترجمہ پہلے اردو زبان میں نہیں ہوا، جنھیں اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیلاروسی صحافی ادیب سوتیلا نا الیگزائی وچ ( نوبیل انعام 2017) کے افسانوں کے تراجم بھی شامل ہیں۔ سویتلانا کے تحریروں کے تراجم اردو زبان میں اب تک صرف نجم الدین احمد نے کیے ہیں جن میں سے چار ان کی سابقہ کتاب ” نوبیل انعام یافتہ ادیبوں کی کہانیاں ( 2001 تا 2015 ) ” میں شامل تھے اور کچھ اس کتاب میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی ادیبوں کے بھی ان عمدہ افسانوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کے پہلے کبھی کسی اردو مترجم نے ترجمہ نہیں کیے۔ تراجم کی زبان نہ صرف رواں اور سہل بلکہ اسلوب بھی عمدہ ہے۔ اصل متن سے انحراف و گریز پائی سے اجتناب برتا گیا ہے۔ ان سب خصوصیات کی وجہ سے کتاب کی افادیت و اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.