Fazail-e-Sahaba

Rs. 2,160
  • Author: Hazrat Imam Ahmad ibn Hanbal
  • Translated By: Naveed Ahmed Bashaar
  • ISBN: 978-969-662-029-7
  • Publisher: Book Corner Publications
  • Format: Hardback – 740 pages
  • Language: Urdu

Out of stock



Share
Description

امام ابوعبداللہ احمد بن حنبل کی زیرِنظر کتاب ’’فضائل صحابہ‘‘ اُن مقدس ہستیوں کے فضائل اور مناقب کا مجموعہ ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کے لیے چُنا اور ’’رضی اللہ عنہم‘‘ کا تمغہ دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں خیر القرون کی سند سے نوازا، جنھوںنے جہاں دُنیا کو خوبصورتی بخشی، ساتھ اہلِ دنیا کو زندگی کے لیل و نہار بسر کرنے کا ڈھنگ سکھایا۔ خود بھی بلا شک و شبہ رہبان اللیل اور فرسان النہار تھے، جن کی محبت ہمارے ایمان کا جزو لاینفک ہے اور بغض نفاق کی علامت ہے۔ پیشِ نظر کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی، اس لیے اس امر کی اَشد ضرورت تھی کہ اس کو اُردو قالب میں ڈھالا جائے۔ ہمارے تلمیذرشید نویداحمدبشار نے اس کام کو نہایت محنتِ شاقہ اور عرق ریزی سے سرانجام دیا ۔ حضرت موصوف نے انتہائی علمی اور معیاری ترجمہ پیش کیا ہے۔ آسان فہم،شگفتہ اورشائستہ الفاظ کا چنائو کیا ہے۔ بلاشبہ، کتاب مترجم کی اَن تھک محنت اور کوششوں کی آئینہ دار ہے جو اپنی جامعیت کی وجہ سے جہاں علما اور طلبا کے لیے مفید ہے، وہاں عوام الناس کے لیے بھی مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

ابوصالح سلیمان نورستانی
(فاضل اسلامیہ یونی ورسٹی مدینہ منورہ)

فضائل صحابہ کے موضوع پر محدثین نے بے شمار کتابیں لکھیں، لیکن ان سب کتب میں امام ابوعبداللہ احمد بن حنبل کی کتاب ’’فضائل الصحابہ‘‘ کو خاص مقام حاصل ہے۔ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی، ہم نے اس کتاب کو اُردو قالب میں ڈھالا، جس سے عوام و خواص یکساں مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس پر مستزاد یہ کہ مکہ مکرمہ کی مشہور و معروف یونی ورسٹی، ام القریٰ کے پروفیسر ماہرعلم اصول حدیث، اُستاذالحدیث، ڈاکٹر وصی اللہ بن محمد عباس نے دیدہ ریزی سے احادیث کی تخریج و تحقیق رقم فرمائی، موصوف کا یہ تحقیقی کام دو جلدوں میں عربی زبان میں شائع ہوا، ہم نے اسی نسخہ سے آپ کی تحقیق کا علمی شاہکار اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔نیز کتاب کے آخر میں دئیے گئے ’’فہارس الکتاب‘‘ کے قیمتی صفحات کو شاملِ اشاعت کر دیا گیا ہے جن سے الحمد للہ کتاب کے حُسن اور افادیت میں بےپناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اُمید ہے کہ علما و طلبا کے لیے یہ علمی اشاریہ و فہارس سُودمند ثابت ہوں گے۔

نوید احمد بشار (مترجم)

Additional information
Weight0.950 kg
Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.