Description
’’گَر یاد رہے‘‘ میں، بہت سے ’’پچھلے پنّے ‘‘ بھی شامل ہیں۔ کچھ ’’سوانحی افسانے‘‘ بھی ہیں۔ جو صحیح واقعات پر صحیح ناموں کے ساتھ لکھے گئے ہیں۔ اُن میں کوئی بات فکشن نہیں ہے۔ تخیّلی نہیں ہے۔ (مغرب) میں ایک روایت ہے Biographical ناول لکھنے کی۔ خیال آیا اگر ناول لکھے جاسکتے ہیں تو Biographical افسانے کیوں نہیں؟ …. اِس کتاب میں وہ بھی شامل ہیں۔کچھ نظمیں جو مَیں نے دوستوں اور اپنے معزز اُستادوں کے نام لکھیں۔ وہ ہندوستان سے بھی ہیں اور پاکستان سے بھی۔ اور کچھ رشتے جو ’’اُردو‘‘ کے ناطے سے جُڑ گئے۔ کچھ لوگوں کو پڑھنے والے جانتے ہوں گے، کچھ جان جائیں گے۔ اِس کتاب میں ایک نوسٹیلجیا ہے۔ جو میرے اَندر مہکتا رہتا ہے۔ ؎
وقت کے سِتم کم حسیں نہیں
آج ہیں یہاں کل کہیں نہیں
وقت سے پَرے اگر مِل گئے کہیں
میری آواز ہی پہچان ہے ، گَر یاد رہے
(گلزارؔ)
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products









Reviews
There are no reviews yet.