Gul-e-Masloob

Rs. 800

SKU AKS-2596 Category Tag


Share
Description

گلِ مصلوب ایک ایسا افسانوی مجموعہ ہے، جو اس شعر کی مکمل تشریح ہے۔ یہ مجموعہ اپنے اندر نئے لسانی، ثقافتی اور تانیثی احساسات و معانی کی جستجو کولئے اردو ادب کی دنیا میں خوشگوار حیرت کا موجب ہے۔
اکیسویں صدی کے اوائل ہی سے متحیر کر دینے والی عالمی ایجادات و واقعات اور اسی کے ساتھ پلنے والی انسانی محرومیاں, جس میں گلوبل استعماری جبریت اور سرمایہ کے پھیلاؤ نے عالمی شاطروں کی چالوں کو نِت نئے ظالمانہ ٹول مہیا کئے، وہیں نظریاتی سطح پر گلوبلائزیشن سے اینٹی گلوبلائزیشن کی طرف ہوتا ہوا یہ سفر ناتمام، جیسا بھی رہا ہو، خود عام انسان نے دنیا بھر میں فاصلے گھٹ جانے سے انسانی اپروچ کو کئی نئے انقلابی و شعوری زاویے دئیے۔ ان زاویوں پر سبین علی اپنے منفرد افسانوی تخلیقات سے زندگی کے پہلوؤں پر کس طرح نظر ڈالتی ہیں، آپ اس مجموعے کے اولین چند افسانے پڑھ کر ہی قائل ہو جائیں گے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.