Guru Garanth Sahib Or Islam
- Author: Abul Aman Amritsari
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
یر نظر کتاب گورو گرنتھ صاحب اور اسلام(تاریخ- تعلیم اور اسلامی عناصر)
” ابو الامان امرت سری” کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں جو کچھ بھی لکھا گیا ہے اس کا منبع اور مخزن سکھ لٹریچر ہی ہے۔ اور یہ کوشش کی گئی ہے کہ گورو گرنتھ صاحب سے متعلق اس وقت تک سکھ ودوانوں نے جو کچھ لکھا ہے، اس کا خلاصہ اور نچوڑ جمع کر دیا جائے۔ نیز فاضل مصنف نے گوروگرنتھ صاحب کے مختلف مطبوعہ اور قلمی نسخوں سے جو جو معلومات حاصل کی ہیں ان کا ضروری حصہ بھی اس میں شامل کر دیا ہے تا کہ قارئین سکھ مذہب کی مقدس کتاب گورو گرنتھ صاحب سے پورے طور پر متعارف ہو سکیں۔
بنیادی طور پر یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں گورو گرنتھ صاحب کی تاریخ اور اس میں شامل تمام گورووں کی بانیوں او ردیگر کلام سے متعلق باتوں اور تعلیمات کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں گورو گرنتھ صاحب کے چیدہ چیدہ شبد اور شلوک پیش کیے گئے ہیں اور گورو گرنتھ صاحب کی تعلیمات کا اسلامی تعلیمات سے تقابل پیش کیا گیا ہے۔ الغرض یہ کہ اس کتاب میں گورو گرنتھ صاحب اور اسلام کی تاریخ اور تعلیمات کا تقابل پیش کرتے ہوئے دونوں مذاہب کے مشترکہ عناصر اور متفرقات کو بیان کیا گیا ہے۔
یہ کتاب تقابل ادیان کے طالب علموں اور اساتذہ کے لیے
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.