Hakayat-e-Yusuf Tadrus
- Author: Adil Asmat
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
کایات یوسف تادرس (نجیب محفوظ میڈل برائے ادب 2016 کا انعام یافتہ)
مصری ادیب عادل عصمت نے اپنے ناول میں خود کو ایک قبطی مسیحی نوجوان یوسف تادرس کے طور پر تصور کیا ہے جو اپنی داخلی اور خارجی زندگی کے واقعات اور سانحات کو جوڑ کر اپنی مصوری میں سمونے کی کوشش میں ہے۔ اسے روشنی ، سایوں اور رنگوں سے بچپن ہی لگاؤ رہا ہے اور اس کی وجودی الجھن یہ معلوم ہوتی ہے کہ زندگی کی تلخ اور شیریں حقیقتوں کو زندگی کی بے ثباتی سمیت مصوری کی صورت کس طرح دی جائے۔ ان حقیقتوں میں عملی دنیا کے مصائب ، اقلیتی فرقے سے منسوب شناخت کی بنا پر لوگوں کا تعصب اور بدسلوکی کے ساتھ ساتھ محبت اور سیکس کے ایسے تجربے میں شامل ہیں جب یوسف تادرس کی زندگی کی کہانی کا دھاگا کسی عورت کی زندگی کی کہانی سے جڑجاتا ہے اور کچھ دیر ساتھ رہ کر الگ ہوجاتا ہے۔
ناول کا اردو ترجمہ ندیم اقبال نے کیا ہے جو اس سے پہلے عربی کے کئی جدید ناول اردو کے پڑھنےوالوں کے مطالعے کے لیے پیش کرچکے ہیں اور کئی اور ناول اردو میں سامنے لانے والے ہیں۔ ان کے اس کام کو بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
اجمل کمال
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.