Hazrat Usman Ghani (R.A)

Rs. 780
  • Author: Muhammad Raza
  • ISBN: 978-969-652-143-3
  • Publisher: Jumhoori Publications
  • Publication Date: 2019
  • Format: Hardback – 208 pages
  • Language: Urdu


Share
Description

زیرنظر کتاب تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان غنیؓ کی حیاتِ مبارکہ پر مبنی ہے۔ اس تاریخی کتاب کو براہِ راست عربی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔کتاب میں حضرت عثمان ؓ کی زندگی، ان کے قبولِ اسلام، ان کے دورِ حکومت کو موضوع بنایا گیا ہے۔ان کا دورِ حکومت تاریخ ِ اسلام کا روشن باب ہے۔ خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی کا تعلق قریش کے معزز قبیلے سے تھا۔ سلسلہ نسب عبد المناف پر رسول اللہ ﷺ سے جا ملتا ہے۔ سیدنا عثمان ذوالنورین کی نانی نبی ﷺ کی پھوپھی تھیں۔ آپ کا نام عثمان اور لقب ”ذوالنورین“ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یکے بعد دیگرے اپنی دو صاحبزادیوں کا نکاح آپ سے کیا تھا۔ اسلام قبول کرنے والوں میں آپ ”السابقون الاوّلون“ کی فہرست میں شامل تھے، آپ نے خلیفہ اوّل سیدنا ابوبکر صدیق ؓکی دعوت پر اسلام قبول کیا تھا۔ حضرت عثمان ؓ نہ صرف کاتب وحی اور عشرہ مبشرہ میں سے تھے،بلکہ اپنے عہد خلافت میں قرآن پاک کی تالیف کے حوالے سے انہیں جامع القرآن بھی کہا جاتا ہے۔
کتاب کے مصنف محمد رضا الادیب کی پیدائش مصر میں ہوئی۔وہ عربی زبان کے عالم تھے اور قاہرہ یونیورسٹی میں خدمات انجام دیتے رہے۔اسلامی تاریخ، فلسفہ اور تعلیم پر وہ کئی کتابوں کے معروف مصنف تھے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.