Hindustani Matani Tanqeed Ka Taruf
- Author: S.M Katre
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
یس ایم کاترے 11 اپریل کو ہوناور، کرناٹک میں پیدا ہوئے اور 21 اکتوبر 1998 میں سین جونز، کیلی فورنیا ، امریکہ میں 92 سال کی عمر میں فوت ہوئے۔ ان کا شمار ان ابتدائی ہندوستانی ماہرین میں ہوتا ہے جنھوں نے تاریخ کے اندھیرے میں دفن ہندوستانی متون کی بازیافت اور ان کی متنی تنقید پر ابتدائی کام کیا ۔ وہ ماہر لسانیات ، ماہر لغت ہی نہیں بلکہ انڈو آرین زبانوں پر بھی ان کی گہری نظر تھی ۔ لغت اور گرائمر سے ان کا شغف کا اندازہ ان کےاس عظیم کام سےہوتا ہے جو انھوں نے قدیم ہندوستانی ماہر لغت پانینی کی تخلیقات کی باز آفرینی اور اشاعت کے سلسلے میں انجام دیا۔ تاریخی اصولوں کے مطابق سنسکرت زبان کا انسائیکلوپیڈیا اور سنسکرت ڈکشنری ان کے ادبی و لسانی کارناموں کی جھلک دکھاتے ہیں۔
متنی تنقید کےحوالے سے ان کی سب سے زیادہ اہم تخلیق 1941 میں شائع ہونے والی کتاب ” ہندوستانی متنی تنقید کا تعارف ” ہے۔ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر ہونے والے تنقید متن کے کاموں میں یہ کتاب بنیادی ماخذ کا سا درجہ رکھتی ہے۔
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.