Hindustani Musalman

Rs. 1,800

SKU AKS-2916 Category Tag


Share
Description

ندوستانی مسلمان، ایام گم…

گشتہ کے پچاس برس
ہندوستانی مسلمان گزشتہ پچاس برسوں سے سیکولر ڈیموکریسی کے جہنم میں زندگی کے دن گن رہے ہیں۔ یہ سب کچھ ان کے شب و روز سے کچھ اس طرح ہم آہنگ ہو گیا ہے کہ اب جمہور امت کو اس بات کا شعور بھی نہیں کہ اسلام ان سے جس زندگی کا طالب ہے ،وہ ایک بے بس اقلیت کی زندگی نہیں بلکہ وہ چاہتا ہے کہ اس کے ماننے والے اس سرزمین پر اللہ کے کلمہ کی بلندی اور رسول اللہ کی شریعت کے نفاذ کے لیے اپنا سب کچھ تج دیں۔
اس وقت کروڑوں ہندوستانی مسلمان اسلامی ایجنڈے کے شعور سے خالی نظام کفر کے استحکام کے لیے اپنی قوت صرف کر رہے ہیں، ایسا اس لیے کہ سیکولرازم اور ڈیموکریسی پر انہیں عین اسلام کا گمان ہوتا ہے اور اس لیے بھی کہ ہماری مذہبی ملی قیادت نے ان باطل نظریات کے تئیں مداہنت کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ آخری رسول کی امت مختلف کفار و مشرکین کے خیموں میں بٹ گئی ہے اور بڑے ذوق و شوق سے کفر یہ ایجنڈے کے لیے کام کر رہی ہے۔ نظری اور عملی ارتداد کی یہی وہ صورت حال ہے جس پر ان صفحات میں بحث کی گئی ہے۔
یہ کتاب ہمارے پچاس سالہ سیاسی رویے پر ایک سوالیہ نشان لگاتی ہے اور منقسم ہندوستان میں پہلی بار کھلی آنکھوں سے ارد گرد کے مشاہدے کی دعوت دیتی ہے۔ اسے محض کتاب کہنا زیادتی ہوگی، ان جلدوں کے اندر جو کچھ ہے وہ ایک زبردست دھماکے سے کم نہیں۔ پرانے، منجمد فکری ڈھانچے ٹوٹ پھوٹ کر بکھرنے لگتے ہیں، دانشورانہ گنبد میں نہ جانے کب سے محبوس روحیں آزاد ہوتی معلوم ہوتی ہیں۔ ایک نئی زندگی امکانات کی سرنگ سے جھلملاتی دکھائی دیتی ہے اور ایسا کیوں نہ ہو جب ان اوراق سے پچاس سالہ سکوت ٹوٹ رہا ہو۔
یہ کتاب ہندوستانی مسلمانوں کی گزشتہ 50 سالہ بے سمت سفر کی دلخراش روداد ہی نہیں بلکہ اس احساس زیاں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی نئی مسلم فکر کا اعلامیہ بھی ہے۔ان صفحات میں قاری کو صرف ماضی کا نوحہ نہیں ملتا بلکہ نئے مستقبل کی تعمیر کے لیے فکر وعمل کے واضح راستے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ مصنف نے دلائل و براہین کی روشنی میں یہ بات ذہن نشین کرانے کی کوشش کی ہے کہ گزشتہ نصف صدی میں امت اسلامیہ ہند جن اہداف کے حصول کے لیے کوشاں رہی ہےوہ سرے سےاسلامی ایجنڈا تھا ہی نہیں، لہذا کرنے کا سب سے پہلا کام یہ ہے کہ گمشدہ اسلامی ایجنڈے کو دوبارہ دریافت کیا جائے تاکہ اس ملک میں ایک نئی صبح کے طلوع کے لیے منظم جدوجہد کا آغاز ہوسکے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.