Iqbal aur Ishq-e-Rasool

Rs. 960
  • Author: Raees Ahmed Jafri
  • ISBN: 978-969-662-234-5
  • Publisher: Book Corner Publications
  • Format: Hardback – 424 pages
  • Language: Urdu

Out of stock



Share
Description

اقبال بہت بڑے فلسفی تھے، مفکر تھے، شاعر تھے، ادیب تھے، حکیم اُمت تھے، ترجمانِ حقیقت تھے، لیکن میری نظر میںان سب حیثیتوں پر بالا اُن کی یہ حیثیت تھی کہ وہ عاشقِ رسول ﷺ تھے۔ ان کے نطق و کلام کا مرکز، ان کی زندگی کا مقصد ، ان کے پیام کا محور، ان کی دعوت کا منشا صرف حُبِّ رسول ﷺ تھا____اقبال کی شاعری ، پیام، دعوت اور زندگی کا اگر صرف ایک شعر میں خلاصہ کرنا مقصود ہوتو بے تامل اُن کا یہ شعر پیش کیا جاسکتا ہے۔

بہ مصطفیٰ بہ رساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست

اگر بہ او نہ رسیدی تمام بولہبی است

اقبال پر بہت کچھ لکھا گیا ہے، بہت کچھ لکھا جائے گا۔

لکھی جائیں گی کتابِ دل کی تفسیریں بہت

اقبال کا کلام ’’ کتاب ِ دل‘‘ ہی تو ہے، لیکن اقبال اور عشقِ رسول ﷺ پر کسی اہلِ قلم نے توجہ نہیں کی۔ یہ سعادت میرے حصہ میں تھی_____

شادم از زندگیِ خویش کہ کارے کردم

(رئیس احمد جعفری)

Additional information
Weight0.600 kg
Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.