Khlafto Malokiat Par Aitrazat Ka Ilmi Tajaiza

Rs. 1,300

SKU IPS-5035 Category Tag


Share
Description

’خلافت وملوکیت‘‘ کے فاضل مصنف نے اپنے استدلال کو محکم ومؤکّد کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ ایک ایک بات کے حق میں متعدد کتابوں کے حوالے حاشیے میں درج کر دیے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ان کتابوں میں سے ہر ایک کی عبارت یا اس کا لفظی ترجمہ الگ الگ دینا ممکن نہ تھا۔ اس لیے انہوں نے سب کا ایک مشترک مفہوم وخلاصہ اپنی کتاب کے متن میں بیان کر دیا ہے۔ مخالفین نے اس طرزِ تلخیص پر بھی اس غلط اعتراض کی گنجائش پیدا کر لی ہے کہ ’’خلافت وملوکیت‘‘ میں منقولہ مواد اصل مراجع کے مطابق نہیں ہے۔ مصنف نے اپنی حد تک ایسے اعتراضات کا سدِّ باب کرنے کے لیے حتی الوسع یہ کوشش کی ہے کہ ایک مقام پر ایک سے زائد حوالے نہ دے اور حوالہ عربی یا فارسی کتاب سے ہو تو متن مع ترجمہ درج کریں۔ ہر کتاب کے مطبع، مقامِ اشاعت اور سنِ طباعت کا بھی حوالہ دے دیا ہے، تاکہ ہر شخص ہر بات کی بآسانی تحقیق کر سکے، البتہ کتبِ حدیث وشروحِ حدیث کے حوالے دیتے ہوئے میں نے کتب وابواب کا عنوان دیا ہے، تاکہ ہر صاحبِ علم مطلوبہ حدیث ہر ایڈیشن میں خود نکال کر دیکھ سکے اور وہ خاص ایڈیشن نہ تلاش کرتا پھرے جو میرے سامنے تھا

Additional information
Weight0.500 kg
Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.