Khuwam Kha Ki Zindagi
- Author: Rafaqat Hayat
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
رفاقت حیات کے افسانوں کی پلاٹ کی تکنیک نہایت دلچسپ ہے۔وہ کہانی کی روایت کو برقرارکرتے ہوئے اپنے کرداروں کے نازک مسئلے کو موضوع بناتا ہے اور اس کے گرد کہانی کو بنتے ہوئےکرداروں کی پوری زندگی کی تصویر ہمارے سامنے عیاں کر دیتا ہے۔عام طور پر کہانی ایک محدود مدت یعنی ایک دن یا اس سے کچھ زیادہ دورانیے کا احاطہ کرتی ہے مگر اس محدود مدت میں کردار پر جو گزرتی ہے،اس کی نفسیات اس کے اندر ہونے والےتغیرات اور اس کی پوری زندگی کے اسرارہم پر منکشف ہوجاتے ہیں۔
زبان کے استعمال پر رفاقت حیات کو بڑا عبور حاصل ہے۔وہ اردو میں نہ انگریزی کی ملاوٹ کر رہا ہے نہ علاقائی لب ولہجہ کو غیرضروری طور پر شامل کر رہا ہے۔اس کی زبان سادہ،موثر اور موضوع کی مناسبت سے ہے۔چریا ملک میں وہ گالیوں کے مناسب استعمال سے بھی گریز نہیں کرتا،کیوں کہ یہ کہانی کا تقاضہ ہے۔
افضال احمد سید
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.