Kulliyat-e-Muneer Niazi

Rs. 2,500
  • Author: Munir Niazi
  • ISBN: 9789698988449
  • Publisher: Al-Hamd Publications
  • Format: Hardback – 830 pages
  • Language: Urdu


Share
Description

Kulliyat-e-Muneer Niazi by Munir Niazi

منیر نیازی (9 اپریل 1923ء – 26 دسمبر 2006ء) کا شمار اردو اور پنجابی کے اہم تر شاعروں میں ہوتا ہے۔ ان کی ابتدائی شاعری قیام ساہیوال کے ایام کی یادگار ہے۔ منٹگمری (اب ساہیوال) میں انھوں نے ۔۔سات رنگ۔۔۔کے نام سے ایک ادبی رسالہ بھی جاری کیا۔ لاہور منتقلی کے بعد فلمی گانے بھی لکھے۔ منیر نیازی کی غزل میں حیرت اور مستی کی ملی جلی کیفیات نظر آتی ہیں۔ ان کے ہاں ماضی کے گمشدہ منظر اور رشتوں کے انحراف کا دکھ نمایاں ہے۔ منیر نیازی کی شاعری کے بارے میں ڈاکٹر محمد افتخارشفیع اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں۔ منیر نیازی بیسویں صدی کی اردوشاعری کی اہم ترین آواز ہیں۔ ان کا شعری لب ولہجہ اپنی انفرادیت کے ساتھ ہمیشہ انھیں نمایاں مقام عطا کرے گا۔ ابتدائی دور اردو اور پنجابی کے مشہور شاعر اور ادیب۔ 9 اپریل، 1923ء کو ضلع ہوشیار پور (مشرقی پنجاب) کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بی اے تک تعلیم پائی اور جنگ عظیم کے دوران میں ہندوستانی بحریہ میں بھرتی ہو گئے لیکن جلد ہی ملازمت چھوڑ کر گھر واپس آ گئے۔ برصغیر کی آزادی کے بعد لاہور آ گئے۔ طرز شاعری منیر نیازی نے جنگل سے وابستہ علامات کو اپنی شاعری میں خوبصورتی سے استعمال کیا۔ انہوں نے جدید انسان کے روحانی خوف اور نفسی کرب کے اظہار کے لیے چڑیل اورچیل ایسی علامات استعمال کیں۔ منیر نیازی کی نظموں میں انسان کا دل جنگل کی تال پر دھرتا ہے اور ان کی مختصر نظموں کا یہ عالم ہے کہ گویا تلواروں کی آبداری نشتر میں بھر دی گئی ہو۔ اردو کے معروف ادیب اشفاق احمد نے منیر نیازی کی ایک کتاب میں ان پر مضمون میں لکھا ہے کہ منیر نیازی کا ایک ایک شعر، ایک ایک مصرع اور ایک ایک لفظ آہستہ آہستہ ذہن کے پردے سے ٹکراتاہے اور اس کی لہروں کی گونج سے قوت سامعہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی۔ ان کے اردو شاعری کے تیرہ، پنجابی کے تین اور انگریزی کے دو مجموعے شائع ہوئے۔ ان کے مجموعوں میں بے وفا کا شہر، تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک، دشمنوں کے درمیان میں شام، سفید دن کی ہوا، سیاہ شب کا سمندر، ماہ منیر، چھ رنگین دروازے، شفر دی رات، چار چپ چیزاں، رستہ دسن والے تارے، آغاز زمستان، ساعت سیار اور کلیات منیر شامل ہیں۔ تصنیفات بے وفا کا شہر تیز ہوا اور تنہا پھول جنگل میں دھنک دشمنوں کے درمیان میں شام سفید دن کی ہوا سیاہ شب کا سمندر ماہ منیر چھ رنگین دروازے شفر دی رات چار چپ چیزاں رستہ دسن والے تارے آغاز زمستان ساعت سیار نمونہ کلام پنجابی کے بہت سے مشہور کلام میں سے شائد سب سے زیادہ پڑھا جانے والا کلام رہندا اے پہرا خوف دا قدماں دے نال نال چلدا اے دشت دشت نورداں دے نال نال ہتھاں تے لُکیاں حرفاں دا قصہ عجیب اے ہلدے نیں ہتھ وی پردے دی گلاں دے نال نال ظاہر ہویا اے چند محبت دی رات وچ جیویں سفید روشنی بدلاں دے نال نال رولا پیا اے غم دا نگر دے اخیر تے گلیاں دی چُپ قدیم مکاناں دے نال نال آیا ہاں میں منیر کسے کم دے واسطے رہندا اے ایہہ خیال وی خواباں دے نال نال ایک مشہور اردو نظم ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو اسے آواز دینی ہو، اسے واپس بلانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں مدد کرنی ہو اس کی، یار کی ڈھارس بندھانا ہو بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو کسی کو یاد رکھنا ہو، کسی کو بھول جانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے يہ بتانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ایک مشہور پنجابی قطعہ کج اونج وی راھواں اوکھیاں سن کج گَل وچ غم دا طوق وی سی کج شہر دے لوک وی ظالم سن کج مينوں مَرن دا شوق وی سی

Author Biography

Munir Niazi (1928–2006) was an Urdu and Punjabi poet. He used to call himself Punjabi as Punjabi definition is cultural and geographical and most of his poetry also reflected the culture of Punjab.

He was born in Khanpur on 9 April 1928, a village near Hoshiarpur Punjab, India. He was initially educated at Khanpur and after the independence of Pakistan in 1947 he migrated and settled in Sahiwal, where he passed his matriculation. He earned an intermediate degree from S.E. College, Bahawalpur and a B.A. from Dayal Singh College, Lahore, Pakistan.

Munir Niazi launched a weekly, Seven Colours, from Sahiwal in 1949. He wrote numerous songs for films and made his name as the foremost movie song writer of Pakistan. He also wrote for newspapers, magazines and radio. In 1960 he established a publication institute, Al-Misal. He was later associated with Lahore Television and lived in Lahore till his death. Taiz Hawa Aur Tanha Phool, Jungle mein Dhanak, Dushmanoon Kai Darmiyan Sham and Mah-e-Munir are some of his Urdu publications.

In Punjabi he has published Safar di Raat, Char Chup Cheezan and Rasta Dasan Walay Tarey. His effective imagery conveys pictures in few words. He has experimented with poetic forms and has tried to create a new style, rhythm and diction in Urdu poetry. Innocence, mythology, nostalgia, dreams, eroticism, and romance are some of his most common themes. Selected English translations of Munir Niazi’s poetical works were edited by Suhail Safdar and published in 1996.

Additional information
Weight1.500 kg
Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.