Kulliyat-e-Firaq Gorakhpuri

Rs. 2,400
  • Author: Firaq Gorakhpuri
  • Edited & Compiled By: Dr. Syed Taqi Abedi
  • ISBN: 978-969-662-404-2
  • Publisher: Book Corner Publications
  • Format: Hardback – 752 pages
  • Language: Urdu

Out of stock



Share
Description

یوں تو آئے دن چھوٹے بڑے فراقؔ کی شاعری کے ادھورے مجموعے ’’دیوانِ فراؔق‘‘ یا ’’کلیاتِ فراؔق‘‘ کے عنوان سے شائع ہوتے رہتے ہیں لیکن دنیائے شعر و ادب میں جہلم کے مؤقر اشاعتی ادارے ’’بک کارنر‘‘ نے پہلی بار ’’کلیاتِ فراق گورکھپوری (کامل)‘‘ کو ایک بسیط مقدمے کے ساتھ شائع کیا ہے، جس میں فراؔق کا زندگی نامہ، ان کے فن کا تجزیہ اور مشاہیر شعر و ادب کی آرا شامل ہیں جو عامی و عالم کے لیے سُودمند اور قاری اور اسکالر کے لیے تحقیقی و تنقیدی نکات کی حامل ہیں۔ اس کلیات میں متن کی صحت اور تصدیق تمام مستند اوریجنل نسخوں سے کی گئی ہے۔ فرا 

آنے والی نسلیں تم پر رشک کریں گی، ہم عصرو!!
جب یہ دھیان آئے گا اُن کو تم نے فراؔق کو دیکھا ہے

ہم نے اگرچہ فراؔق کو نہیں دیکھا لیکن ’’بک کارنر‘‘ کا شائع شدہ مستند کلیات فراؔق دیکھا ہے جو باعثِ فخر ہے۔ کلیات کے اس سنگِ گراں کو ’’بک کارنر‘‘ کے دونوں سپوت امر اور گگن نے اُردو محبّت اور خلوص کو شاہد رکھتے ہوئے زمین سے اُٹھا کر شعر و ادب کے گگن پر ہمیشہ کے لیے امر کر دیا ۔ فراؔق نے سچ کہا ہے

ختم ہے مجھ پہ غزل گوئی دورِ حاضر
دینے والے نے وہ اندازِ سخن مجھ کو دیا

تیری غزل تو نئی رُوح پھونک دیتی ہے
فراؔق دیر سے چھوٹی ہوئی ہے نبضِ حیات

ڈاکٹر سید تقی عابدی
ٹورانٹو (کینیڈا)

Additional information
Weight1.100 kg
Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.