La Aurat

Rs. 600

SKU AKS-2638 Category Tag


Share
Description

ردو فکشن کو اپنی موجودگی سے جھنجھوڑنے کا سلسلہ کبھی تھما نہیں ہے. جس کی ایک دستک رانی آکاش ہیں. جو عورت کےروائیتی کردار اور حیثیت کو جھنجھوڑ دیتی ہیں. مثلاً سو سو تقدس کے غلافوں میں لپٹے ماں کے کردار کا جائزہ ” ماں جی” میں بے رحم سرجن کی طرح لیتی ہیں. جو قدرت اللہ کے معروف کردار ماں جی کا نیگٹو ورژن ہے. عمومی نہ سہی خصوصی ضرور ہے.
رانی نے عورت کی فطرت و نفسیات، مختلف حالات میں اس کے عمل کی عکاسی کرتے ہوئے ایک مختلف عورت سے متعارف کروایا ہے. یہی رانی کی تخصیص ہے. یعنی ہمیں ایک ایسی عورت سے ملاتی ہیں جو اپنے وجود کا اعتبار رکھتی ہے. وہ جو اپنی ماں کے غلط رویوں کا غلط کہنے کا حوصلہ رکھتی ہے وہ جو اپنے بچے پر لگے باسٹرڈ کے داغ کو دھونے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتی ہے. اور اپنے بچے کو اس کی گم شناخت دلوا سکتی ہے. اور باپ کو اپنی گراوٹ کا احساس اس حد تک دلاسکتی ہے. کہ وہ زندگی کا بار اٹھاہی نہ سکے. ” جیسکا میری” جیسے مشکل موضوع پر لکھنا بھی رانی کا ہی حوصلہ ہے. مذہب کے ٹھیکیداروں کی بھٹ میں ہاتھ ڈالنا، ان کے پنجوں اور دھاڑوں کے لیے تیار رہنا بھی کسی عورت کا ہی حوصلہ ہوسکتا ہے.
ڈاکٹر طاہرہ اقبال

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.