Lahore Ik Sehar-e-Bemisal
- Author: Ahmad Saeed
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
نیادی طور پر اس کتاب میں بیسویں صدی کے نصف اول کے لاہور کی ثقافتی وتمدنی زندگی کی جھلکیاں محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب کی فہرست پر سرسری سی نظر ڈالنے سے قارئین کو بخوبی اندازہ ہوسکے گا کہ اس میں اس عہد کے اہل لاہور کی منفرد دلچسپیاں ، ان کے طرز ہائے زندگی، ان کی متنوع مصروفیات، ان کے سیاسی و سماجی و کاروباری اشغال، غرض ہر قابل ذکر پہلو کو گرفت میں لایا گیا ہے۔
اہل لاہور کی سماجی و معاشرتی تاریخ کو محفوظ کرنے کے لیے اس عہد کے اخبارات و رسائل و جرائد کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔ یہ امر قابل توجہ ہے کہ اس عہد کے اخبارات و رسائل و جرائد مخص صحافیانہ دستاویزات کی حیثیت نہیں رکھتے بلکہ ان کے صفحات میں لاہور کی سماجی وتمدنی تاریخ کے ایسے ایسے پہلو محفوظ ہوگئے ہیں جو کسی اور ذریعے سے ہمدست ہونا شاید ممکن نہ ہوں۔
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products






Reviews
There are no reviews yet.