Mein
- Author: Khalid Fateh Muhammad
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
”میں“ خالد فتح محمد کا چھٹا افسانی مجموعہ ہے!
اس میں کل اٹھارا افسانے ہیں؛ زیادہ تر ملک کے ادبی جرائد میں پچھلے چھ سات برسوں کے دوران میں چھپ چکے۔دیکھا جائے تو یہ افسانے ایک منجھے ہوے فکشن نگار کے قلم سے تب وجود پزیر ہوے ہیں جب اس کا فکشنی وقت اپنے جوبن پہ ہے۔اس لحاظ سے مصنف کے پڑھنے والوں کاان افسانوں سے جہازی توقعات باندھند لینا ایسا بے جا نہ ہوگا۔
کتاب کے پہلے دس افسانے، بالخصوص ”خلا“، ”دھنک“،”ہم وہاں ہیں جہاں۔۔“،”جو چلے تو“، ”پھولوں کا تختہ“ اپنی فضا کاری، حیران کرنے کی قوت،حقیقت پہ غیر حقیت کے اشتباہ اور تجسس انگیزی میں نئے ہیں، نئے ہیں نئے ہیں!بقیہ آٹھ افسانے بھی __ کم یازیادہ،ہلکے یا گہرے طور سے__ انھی اسطور پہ تخلیق کیے گئے ہیں۔”خلا“ کا ’میں -راوی‘ محض یک جھلک دیکھی ہوئی ایک دوشیزہ کو اپنے صحن میں لگے املی کے ’مادہ پودے‘ میں تلاشتا ہے اور ایک حدتک اسے اس پودے میں پا بھی لیتا ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ یہ افسانہ اس ظاہری کہانی سے الگ بھی کہیں رواں ہے؛راوی کے لاشعور میں؟ قاری کی تفہیم میں؟ قاری کی الجھن میں؟ کردار کی جھنجھنٹ میں؟ یا سب میں!
”ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم۔۔“ کا مرکزی کردار ایک عجب سوچ میں غلطاں ہے: بوریت اور یکسانیت کو کندھوں پہ لادھے وہ جی ہی جی میں سوال کررہا ہے کہ وہ کون سا سوانگ بھرے جس سے وہ نامعلوم الجھن سے چھٹکارا پائے۔وہ شرابی بن جائے؟چرسی کا روپ دھارلے؟سادھو بن جائے؟بھکاری بنے یا پھر گے (gay) بن کرجینے لگ جائے؟کہانی آگے بڑھتی ہے تو قاری پہ کھلتا ہے کہ اس پریشانی اور الجھاو کا سبب کیا تھا
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.