Mirza Bedil

Rs. 800


Share
Description

ضرت میرزا عبدالقادرعظیم آبادی ثم الدھلوی علیہ الرحمہ کو شاعر تصوف جانا جاتا ہے اور علم تصوف آپ کے اشعار میں نمایاں بھی ہے ۔عشق الہی کا جذبہ بیدل کی شاعری میں رچا بسا ہوا ہے۔ اس لیے خدائے متعال نے ان کے افکار کو نہ صرف عظمت و رفعت بل کہ وحدت و جامعیت اور توازن اور اعتدال بھی بخشا ہے ۔ بیدل کے اشعار حقایق و معارف سے پر ہیں ۔ان کے کلام میں خدا شناسی کے مضامین بھی ہیں اور خود شناسی اور عالم شناسی کے بھی، اگرچہ کائنات میں ہر شے ذات و صفات حق سے ظہور پذیر ہوئی ہے۔ بیدل پر اردوزبان میں لکھی جانے والی کتب میں “میرزا بیدل “منفرد حیثیت رکھتی ہے۔ پروفیسر نبی ہادی نے بیدل کا تعارف ، خاندانی پس منظر سے لے کر ذہنی و فکری کیفیت اور اس کے عوامل بڑے اختصار سے قلم بند کیے ہیں یعنی بیدل کے شعری اور نثری اسلوب پر جامع اور مستند و معتبر تالیف ہے ۔بلاشبہ یہ کتاب علم و معرفت کا مخزن ہے۔
نبی ہادی کی یہ تالیف اس سے قبل دھلی سے اور توفیق سبحانی کے فارسی ترجمہ کے ساتھ ایران سے شائع ہو چکی ہے۔ اب محمد شاہ کھگہ کے تعارف اور اخلاق احمد کے نئے حواشی اور مقدمے کے ساتھ پیش خدمت ہے، اور یہ نئے اضافات یقینا بیدل شناسوں کے لیے سودمند اور کتب اساتذہ کی تکریم ِتجدیدِ اشاعت کے پہلو کو سمیٹے ہوئے ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.