Muhammad Hassan Askari

Rs. 600


Share
Description

محمد حسن عسکری کے حوالے سے شائع ہونے والی تصنیفات اور تالیفات میں ان کی ادبی بالخصوص تنقیدی سرگرمیوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ زیر نظر مجموعے میں پہلی بار عسکری صاحب کی شخصیت سے متعلق مطبوعہ تحریروں کو مدون صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔ عسکری صاحب کے بارے میں زیادہ خاکے ان کے انتقال کے بعد تحریر کیے گئے۔ ان خاکوں کے مطالعے سے اردو کے بعض ادیبوں کے برعکس بحثیت مجموعی قابل قدر انسانی صفات سے متصف شخصیت سامنے آتی ہے۔بعض خاکوں میں عسکری صاحب کے سوانحی کوائف اور مزاج سے متعلق معلومات کی فراہمی کے علاوہ ان کی فراواں تنقیدی بصیرت کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سجاد باقر رضوی شمیم آحمداور ضمیرعلی بدایونی کے خاکے طور مثال پیش کیے جاسکتے ہیں۔سب سے طویل خاکہ ڈاکٹر آفتاب احمد کا ہے۔ اس خاکے کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس میں عسکری صاحب کی زندگی کے نسبتاً کم نمایاں جذباتی پہلوکو بھی سلیقےسے بیان کیا گیا ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.