Nai Urdu Qawaid

Rs. 720
  • Author: Ismat Javed
  • ISBN: 978-969-662-216-1
  • Publisher: Book Corner Publications
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

Out of stock


SKU 978-969-662-216-1 Category Tags ,


Share
Description

ایک عرصے سے میری یہ دلی خواہش تھی کہ اُردو میں ایک ایسی توضیحی قواعد لکھی جائے جس میں ہماری زبان کی توضیح لسانیات کی روشنی میں کی گئی ہو۔ دیگر علوم کی طرح قواعد کی ایجاد کا سہرا بھی یونان کے سر ہے۔ ابتدا میں قواعد ’علم زبان‘ (فلالوجی) کا ایک حصہ ہونے کی حیثیت سے فنِ خطابت، مطالعہ ادبیات اور فلسفہ و منطق کی ایک شاخ تھی لیکن لسانیات کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہ اسی کا حصہ بنتی گئی اور آج وہ لسانیات کا ایک جزولاینفک ہے۔ یورپ میں ساختی قواعد اور تبادلی قواعد نے فنِ قواعد نویسی میں ایک انقلاب پیدا کر دیا اور آج قواعد ’آرٹ‘ کے دائرے سے نکل کر ’سائنس‘ میں قدم رکھ چکی ہے۔ ہمارے یہاں اُردو قواعد پر درسی کتابوں کی کمی نہیں لیکن اُن میں اکثر عربی قواعد کے نمونے پر لکھی گئی ہیں اور ان میں اکثر ایسی قواعدی اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں جو عربی قواعد کے لیے موزوں ہیں… پلیٹس کی قواعد جو انگریزی زبان میں ہے

A Grammar of Hindustani or Urdu

اور مولوی عبدالحق کی ’’قواعد اردو‘‘ اس اعتبار سے اہم ہیں کہ ان میں عربی قواعد کو نمونہ نہیں بنایا گیا ہے لیکن اب یہ قواعدیں بھی پرانی ہو چکیں۔ چنانچہ میں نے تین سال کے طویل عرصے میں یہ کام مکمل کر لیا۔ منصوبہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے بالکل نیا تھا۔ راستہ بھی دُشوار گزار تھا اور جہاں تک اُردو کا تعلق ہے خود ہمارے لسانیاتی ادب میں قواعد نویسی کے سلسلے میں بہت کم لکھا گیا تھا۔ اس لیے جب پہلی بار میں نے یہ کام مکمل کر لیا تو میں خود اس سے مطمئن نہیں تھا۔ اس لیے اِسے دوبارہ لکھا۔ پھر بھی مطمئن نہیں ہوا تو تیسری بار اس پر نظر ثانی کی اور اب یہ اپنی موجودہ شکل میں آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ اس قواعد میں آپ کو اُردو میں پہلی بار نئے مباحث ملیں گے۔ پتا نہیں میں اُن سے کہاں تک عہدہ برآ ہو سکا ہوں۔ البتہ اگر انہیں بزور کوئی اتنا بھی اعتراف کر لے کہ ع جس طرف دیکھا نہ تھا اب تک ادھر دیکھا تو ہے تو میں اسے بھی اپنا کارنامہ سمجھوں گا۔ میں نے لسانی اصطلاحات کے اُردو ترجمے کے سلسلے میںترقی اُردو بورڈ کی مجوزہ اصطلاحات کو پیش نظر رکھا ہے اور اِن اصطلاحات کی اُردو انگریزی اور انگریزی اُردو فرہنگیںبھی مرتب کر کے کتاب کے آخر میں شامل کر دی ہیں۔

یہ کتاب قواعد پر حرفِ آخر نہیں ہے۔ اگر کوئی سر پھرا اس کام کو آگے بڑھائے تو میں سمجھوں گا کہ میری محنت اکارت نہیں گئی۔
گماں برکہ بپایاں رسید کارمغاں
ہزار بادہ ناخوردہ در رگِ تاک ست

(عصمت جاوید)

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.