Nau Lakhi Kothi

Rs. 2,000
  • Author: Ali Akbar Natiq
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

SKU AKS-2519 Category Tag


Share
Description

ناطق کے لیے اب یہ حکم لگانا مشکل ہے کہ اُن کی اگلی منزل کہاں تک جائے گی کہ ہربار وہ پہلے سے زیادہ چونکاتے ہیں۔ اُن کے تمام کام میں تازگی ہے، روایت اور تاریخ کا شعور حیرت زدہ کرنے والا ہے۔ جس طرح اُن کا شعر اور پھر فکشن میں کام ہے۔ اِس سے پہلے ایسی روایت موجود نہیں ہے۔
(شمس الرحمٰن فاروقی)
علی اکبر ناطق کا فکشن حقیقت اور کہانی کے پیچیدہ پہلوؤں کو سامنے لے کر آتا ہے۔ وہ دیہات اور اُس کے کرداروں کی بازیافت کا آدمی ہے اور حقیقی طور پر ’سن آف سوئل‘ ہے۔ وہ احمد ندیم قاسمی کی طرح دیہات کا رومان پیش نہیں کرتا بلکہ اپنے کرداروں کو حقیقت کی زندگی عطا کرتا ہے۔ (انتظار حسین)
علی اکبر ناطق کے ناول ’’نولکھی کوٹھی‘‘ نے اُردو فکشن میں ان کے بلند مقام کا تعین کردیا ہے۔ ناطق ہمارے ہی دور کے نوجوان ہیں اس لیے ناول پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ انھوں نے کتنی خوبی سے انگریز سرکار کے نمائندوں کی ذہنیت، سکھ رعایا کی معاشرت اور مسلمانوں کے جذبات کی عکاسی کی ہے۔ کیا یہ بتانا ضروری ہے کہ ناول کی نولکھی کوٹھی اوکاڑہ میں واقع ہے۔ اسی اوکاڑہ میں، جہاں علی اکبر ناطق نے جنم لیا۔
(مبشر علی زیدی)
علی اکبر ناطق کے ناول ’’نولکھی کوٹھی‘‘ نے مجھے ایسا جکڑا کہ ایک ہی نشست میں تقریباً ساڑھے چار سو صفحات کی یہ کتاب پڑھ گیا، بیچ میں کھانا وغیرہ کھایا ہو تو میں اس کی قسم نہیں دیتا۔ ناطق کے ناول نے مجھ حیران تو نہیں کیا کیونکہ وہ اپنی شاعری اور افسانہ نگاری کی دھاک پہلے ہی بٹھا چکا تھا۔
(ظفر اقبال)
علی اکبر ناطق ایک خطرناک ادیب ہے. اس کی ہر تحریر میں چاہے وہ نثر ہو یا شاعری معاشرے کے لیے آواز جرس ثابت ہوتی ہے. خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگتی ہیں۔
(مستنصر حسین تارڑ)
’’نولکھی کوٹھی‘‘ ایک عظیم بیانیے کو دریافت کرتاہوا ناول ہے۔ ناطق نے اپنے اِس ناول میں ہندوستان میں گردش کرتے ہوئے عمومی نظریے کو ردّ کیا ہے۔ کہانی بہت دلچسپ اور کردار حقیقت کے اتنے قریب ہیں کہ قاری اُنھیں میں جنم لے لیتا ہے۔ یہ ناول اُردو ادب کے لیے ایک حقیقی نعمت ثابت ہوا ہے کہ اُردو کا دامن اِس ناول کے سبب زرخیز ہو گیا ہے۔ (اُسامہ صدیق)

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.