Nawal Ka Fan
- Author: E.M Forster
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
ی ایم فارسٹر کی یہ کتاب ”ناول کا فن “ہر چند کہ نصف صدی قبل منظر عام پر آ چکی تھی مگر اسے آج بھی ناول کے فن پر بنیادی کتاب کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ کتاب در حقیقت ای ایم فارسٹر کی ان تقاریر کا مجموعہ ہے جو اس نے 1927 کے موسم بہار میں ٹرینیٹی کالج(کیمرج) کے کلارک لکچرس میں سیریز کے تحت کی تھیں۔عجیب اتفاق یہ ہے کہ نصف صدی قبل اس کتاب میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے قریبا اسی طرح کے خیالات آج بھی اردو ناول کی تنقید میں عام ہیں۔
یہ کتاب چھے ابواب (کہانی، کردار، پلاٹ، فنتاسی، پیش گوئی اور پیٹرن اور آہنگ) پر مشتمل ہے۔ ای، ایم، فارسٹر کی یہ کتاب ویسے تو 1927 میں پہلی بار شائع ہوئی تھی مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نصف صدی کے عرصے کے بعد بھی اس کی بہت کم باتیں ایسی ہیں جنہیں ہم از کارِ رفتہ کہہ سکیں۔
مصنف نے اپنے پورے افسانوی ادب کو سامنے رکھا ہے اس لیے اس کی کوئی بات صرف نظریہ سازی نہیں معلوم ہوتی، وہ ٹھوس حقائق اور معتبر حوالوں کے بغیر ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھا ہے۔ ناول کی تنقید میں آج بھی فارسٹر کی اس کتاب کو وہی حیثیت حاصل ہے جو اردو کی شعری تنقید میں مقدمہ شعر و شاعری کو۔
اس کتاب کے ترجمے میں اس بات کا اہتمام رکھا گیا ہے کہ یہ اردو کے مزاج کے مطابق رہے اور ان جملہ ہائے معترضہ کو بریکٹ میں لکھا گیا ہے جو اصل کتاب میں مسلسل عبارت کا حصہ ہیں۔
امید کی جاتی ہے کہ یہ ترجمہ نہ صرف نصابی ضروریات کے لیے بلکہ ناول کی تنقید اور اس کے بنیادی مسائل کو سمجھنے کے لیے اردو کے قارئین کے لیے مفید ثابت ہو گا
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.