Novel aur Awam
- Author: Ralph Fox
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
رالف فاکس ایک ممتاز تنقید نگار اور نظریہ ساز تھا۔ ترقی پسند ادب میں اسے ایک نمایاں مقام دیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب اس کی شہرہ آفاق تصنیف The Novel and the People کا اردو ترجمہ ہے۔ جسے ڈاکٹر سید محمود کاظمی نے “ناول اور عوام” کے نام سے کیا ہے۔ فاکس کی یہ تحریر 1937 میں منظر عام پر آئی۔ اس موضوع پر تحریر کی جانے والی پہلی اہم ترین نظری تصنیف کی حیثیت رکھتی ہے۔ فاکس نے جمالیات کے وسیع مسائل کا احاطہ کرنے کے ساتھ ہی ناول کوسماج اور فطرت کے خلاف فرد کی جد و جہد کا رزمیہ قرار دیا ہے۔ وہ حیات انسانی اور ادب کو لازم و ملزوم قرار دیتا ہے۔ فاکس کے مطابق احساسات کی داخلی دنیا اور مسائل کی خارجی دنیا میں کوئی تصادم نہیں ہے۔ دونوں کو باہم آمیز کرنے ہی سے ادب میں مکمل حقیقت نگاری ممکن ہو سکتی ہے۔ اس کا یہ کہنا کہ کوئی بھی ناول نگار اس وقت تک انفرادی اور شخصی صورت حال و کوائف کا خاکہ نہیں کھینچ سکتا جب تک وہ اجتماعی، سماجی صورت حال کا ادراک نہ رکھتا ہو۔ ناول نگار میں اس کی فہم ہونی چاہیے کہ اس کے کرداروں کے شخصی و انفرادی تصادمات سے کہانی کا انجام کس صورت میں برآمد ہو گا۔
کوئی بھی نظریہ ساز عام طور پر فن پر فکر کی برتری کا قائل ہوتا ہے۔لیکن رالف فاکس کا معاملہ اس سے مختلف ہے۔ وہ فن کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرتا۔ ایک مقام پر وہ لکھتا ہے کہ ادب میں زندگی کے تعلق سے مصنف کی رائے درکار نہیں ہےبلکہ زندگی کی صحیح اور سچی تصویر اس کی تخلیق میں نظر آنی چاہیے۔ اس طرح فاکس نے ناول کی تنقید کو کئی پہلووں سے متاثر کیا ہے۔ یہی سبب ہے کہ ناول کی تنقید آج تک اس سے صرف نظر نہیں کر سکی ہے
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.