Pakistan Ka Matlab Kya

Rs. 780

SKU AKS-2910 Category Tag


Share
Description

”پاکستان کا مطلب کیا؟ “دو قومی نظریے کے بارے میں ایک سنجیدہ مباحثے کی صورت میں دو تجزیاتی مضامین پر مشتمل ہے – اس بحث کا آغاز جنوری ۲۰۲۰ میں کراچی میں ایک ادبی فیسٹیول میں مباحثے کے دوران جناب ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کی جانب سے اس موضوع پر اٹھائے گئے کچھ سوالات اور تبصروں سے ہوا تھا جس کے جواب میں مارچ ۲۰۲۰ میں سابقہ سینیٹر جناب جاوید جبار نے
“Two Nation Theory — A Reality”
کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی – کراچی کے ادبی مباحثے میں جناب پرویز ہود بھائی کی تقریر کا پورا متن اور جناب جاوید جبار کی جوابی ویڈیو دونوں یوٹیوب پر موجود ہیں –
ڈاکٹر پرویز ہود بھائی اور جناب جاوید جبار کے اس مکالمے پر ڈاکٹر انجم الطاف نے جون ۲۰۲۰ میں شائع ہونے والے اپنے مضامین کے ایک سلسلے میں ان کے خیالات کا ایک سنجیدہ تقابلی تجزیہ دس راؤنڈ کے ایک مکہ بازی کے مقابلے اور اس کے نتائج کی صورت میں پیش کیا – اس مباحثے پر جناب احمد کامران نے اپنا تنقیدی تبصرہ اکتوبر ۲۰۲۰ میں کیا – اب ان مضامین کی اشاعت سے دونوں مصنفین امید رکھتے ہیں کہ یہ اس موضوع پر ایک سنجیدہ مباحثے کی تعمیر میں مدد دے گی اور اسے ایک علمی دائرے میں لانے میں کردار ادا کرے گی

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.