Pakistan Ki Nazariyati Asas, Nifaz-e-Shariat Aur Madinah Ki Islami Riasat

Rs. 750
  • Author: Prof Khurshid Ahmad
  • ISBN: 978-969-448-799-1
  • Publisher:
  • Format: Paperback – 248 pages
  • Language: Urdu

SKU 978-969-448-799-1 Category Tag


Share
Description

پاکستانی عوام سے ملک کے اساسی نظریہ اور مطلوبہ نظام کے بارے میں سوال کیا جائے تو رائے عامہ کے جائزوں میں عوام کی اکثریت اسلام کو اساسی نظریہ اور شریعت کو مطلوبہ نظام قرار دیتی رہی ہے ۔ اس کے باوجود اس حقیقت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہا جا سکتا کہ اس معاملہ میں پیش رفت بہت تھوڑی اور سست رفتار رہی ہے۔ جو پیش رفت ہوئی بھی ہے وہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ اس تناظر میں مستقبل میں کسی بھی پیش رفت کے لیےایک اہم کام ان سوالات ، غلط فہمیوں اور اس سے بھی آگے بڑھ کر ان غلط بیانیوں کا جواب دینا ہے جو بعض نام نہاد دانشوروں کی جانب سے اس موضوع پر پیدا اور بیان کی جاتی رہی ہیں۔

پروفیسرخورشید احمد کے مضامین کا زیرِنظر مجموعہ ان دونوں ضروریات کے حوالہ سے ایک اہم خدمت ہےاور یوں پاکستان کے لیے بہت ہی بنیادی پالیسی مباحث سے متعلق مضامین پر مشتمل ہے۔ کتاب میں شامل ہر مضمون کا اپنا ایک سیاق و سباق ہے ۔لیکن ان تمام کا مرکزی عنوان پاکستان کی نظریاتی اساس کو مضبوط بنانے اور عملی زندگی میں اس کے اطلاق کے لیے سیاسی و قانونی جدوجہد ہے۔ یوں یہ تمام مضامین ایک جانب اس جدوجہد کے دوران گزشتہ سالوں کے اہم تاریخی حقائق کو جمع کر دیتے ہیں اور دوسری جانب مستقبل میں پاکستان کی نظریاتی اساس کے حوالہ سے سیاسی و سماجی اور دستوری و قانونی دائروں میں جدوجہد کے لیے مفید رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ افکار خورشید کے عنوان سے آئی پی ایس نے پروفیسر خورشید احمد کی تقاریر اور مضامین پر مشتمل کتب کی جو سیریز شروع کی ہےیہ اس سلسلہ کی پہلی کتاب ہے۔ اس سیریز کی درج ذیل چھ اور کتب بھی شائع کی گئی ہیں۔

(۲-3) دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات ]جلد اول، جلددوم[ (۴)اسلام اور مغرب کی تہذیبی و سیاسی کشمکش (5) آئین- اختیارات کا توازن اور طرزِ حکمرانی (6) پاکستانی معیشت کی صورتحال: مسائل ،اسباب اور لائحہ عمل (7) آئین پاکستان: انحرافات اور بحالی کی جدوجہد

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.