Shakeel Adil Zadah Ka Nigarkhana: Sab Rang Kahaniyan (Volume 2)

Rs. 1,080
  • Edited & Compiled By: Hassan Raza Gondal
  • ISBN: 978-969-662-299-4
  • Publisher: Book Corner Publications
  • Format: Hardback – 368 Pages
  • Language: Urdu

Out of stock



Share
Description

سب رنگ میں شائع ہونے والی عالمی کہانیوں کی یہ دوسری جلد ہے۔ ناشرین کا کہنا ہے، وہ ایک مدّت سے مختلف موضوعات پر کتابیں شائع کر رہے ہیں۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ٹھیک مہینے بھر بعد کسی کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت لازم ہو گئی ہو۔ بک کارنر کے امر شاہد اور گگن شاہد کے لیے یہ فخر و انبساط کی بات ہے تو حسن رضا گوندل اور مجھ کم ترین کے لیے بھی۔ جہاں جہاں پہلی جلد گئی، سبھی نے اس کے کاغذ، طباعت، مجموعی خوش نمائی اور متن کی دل آویزی و دل افروزی پر تحسینی کلمات سے نوازا ہے۔ متعدد کالم اور مضامین لکھے گئے اور برقی میڈیا پر بے تابی کا اظہار کیا گیا کہ دوسری جلد کب شائع ہو گی۔ یہ دوسری جلد انھی کہانیوں پر مشتمل ہے جو سب رنگ میں شائع ہوئی ہیں۔ وہی سب رنگ، خوب تر کی جستجو جس کا مشن تھی، جو اسی پر قائم رہا اور اسی پر تمام ہو گیا۔ پہلی جلد کے سلسلے میں لکھے گئے مضامین اور کالموں میں مجھ بے مایہ کے لیے بہت کچھ کہا گیا ہے۔ بار بار آئینہ دیکھنا پڑا اور شرمندہ ہوتا رہا۔ جانے کس کا مصرع ہے… ع میں زندہ تھا کہ اب زندہ ہوا ہوں

(شکیل عادل زادہ)

Additional information
Weight0.580 kg
Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.