Sasa

Rs. 800
  • Author: Dr Sheeraz Dasti
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

SKU AKS-2458 Category Tag


Share
Description

اسا ( ناول میں ایک پرندے کو دیا گیا نام )کا ‘تھیم ‘وہی ہے جسے ہم دنیا کے اکثر بڑے ناولوں میں دیکھتے ہیں: یعنی تلاش۔ اسے ڈیرہ غازی خان کے ایک قصبے کے نوجوان سلیم کی کہانی کے ذریعے پیش کیا گیا ہے؛ اسے محبت کی تلاش ہے۔ وہ اپنی تلاش کا آغاز اب اپنے گاؤں سے کرتا ہے اور گاؤں میں اسے ختم کرتا ہے ۔ بظاہر یہ ایک عام سی کہانی اور سلیم کا سفر دائرےکا ہے ، مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ محبت کی تلاش ، سلیم کو معاصر زندگی کی سب چوٹی بڑی ،سیاسی، ثقافتی، میڈیائی حقیقتوں سے متعارف کرواتی ہے۔ کس طرح مابعد 11ستمبر دنیا میں سب پاکستانی شناخت کی سیاست کا شکار ہوتے ہیں اور ان جرائم میں ملبوس سمجھے جانے لگتے ہیں جو انہوں نے کیے ہیں نہیں؛ کس طرح پاک بھارت تعلقات (جن کا تصور ہم نصابات کے ذریعے کرتے ہیں دونوں ملکوں کے شہریوں کے روزمرہ رویوں پر اثر انداز ہوتے ہیں؛ کس طرح سلیم کا شعور امریکی پاکستانی یا عالمی ومقامی دنیاوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنے میں مسلسل حال و ماضی کے منطقوں میں محو سفر رہتا ہے؛ کس طرح اسی دوران میں وہ انسانی حقوق، شہری آزادیوں اور عمومی انسانی صورتحال سے متعلق دونوں دنیاؤں کے فرق اور عالمی دنیا کے تضادات سے آگاہ ہوتا ہے اور کس طرح آدمی کی روح سے سب سے توانا آرزو یعنی محبت اور وہ بھی عورت مرد کی نہایت پر جوش محبت عہد کے قومی اور ثقافتی بیانیوں کے تحت اور ذریعے اظہار کرتی ہے اور کس طرح انسانی روح اپنی نجات، اپنی ثقافت ثقافتی روح سے ہم آہنگ ہونے میں دیکھتی ہے۔یہ سب ساسا کو منفرد حیثیت عطا کرتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مصنف نے کہیں اپنی ثقافت کے قصیدے پڑھے ہی نہ اسے مغربی دنیا کے مقابلے میں کم تر کہاں ہے ،صرف فرق واضح کیا ہے اور کرداروں کو ایک ایسی نفسی وجودی صورت حال میں مبتلا دکھایا ہے جس میں وہ اپنی ثقافت کی بازیافت کو اپنی نجات کے مماثل تصور کرتے ہیں۔ یہ سب اس ناول کو معاصر اردو ناولوں میں اہم حیثیت عطا کرتا ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.