Description
زیر نظر کتاب میں مفتی محمد مشتاق تجار وی نے حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی حیات اور ان کے افکار کا تفصیلی مطالعہ کیا ہے. ضمناً تصوف کے ارتقاء کی تاریخ اور آخری باب میں حضرت جنید بغدادی کے اثرات کو بیان کیا ہے۔
میں اپنے محدود مطالعہ کی روشنی میں وثوق سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ حضرت جنید بغدادی پر اتنا جامع اور مفصل کام کسی بھی زبان میں موجود نہیں ہے۔ مصنف نے جو عربی و فارسی کے علاوہ انگریزی سے بھی واقف ہیں بنیادی مراجع کا براہ راست مطالعہ کیا ہے اور متعدد مستشرقین کی تحریریں بھی پڑھی ہیں اور کئی جگہ مستشرقین کے اخذ کردہ نتائج پر معقول اور مدلل تنقید بھی کی ہے۔مصنف کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ تصوف سے علمی طور پر واقف ہیں اور تصوف کے میں خاصا درک رکھتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ان کی متعدد تحریر یں مقالات اور کتابوں کی شکل میں شائع ہوچکی ہیں۔
اس کتاب میں مصنف نے شیخ جنید بغدادی کی مفصل سوانح عمری لکھی ہے اور بہت سی ایسی باتیں دریافت کی ہیں جو صرف مصنف کی دیدہ وری اور ذوق تجسس کی بنیاد پر پہلی دفعہ منصہ شہود پر آئیں۔ سوانح کے علاوہ شیخ جنید کے افکار پر مصنف کا تجزیہ بھی قابل قدر اضافہ ہے۔
میں تصوف کے طالب علموں کو خاص طور پر مشورہ دوں گا کہ اس کتاب کو پڑھیں اور یہ دیکھیں گے تصوف جیسے دقیق اور خشک موضوع پر علمی استدلال اور مباحث کا تحلیل و تجزیہ کیسے کیا جائے۔
مصنف کی کسی رائے سے کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن اس سے انکار ممکن نہیں ہے کہ مصنف نے بڑی حد تک عہد حاضر کے مسلمہ معیار تحقیق کے مطابق یہ کام کیا ہے۔ میں مصنف کے لیے تہہ دل سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ان کو ترقیوں سے نوازے اور اس کتاب کو شرف قبولیت بخشے۔
پروفیسر اختر الواسع
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products







Reviews
There are no reviews yet.