Shekspare Ki Behtreen Kahaniyan
- Author: William Shakespeare
- Publisher: Fact Publications
- Format: Paperback
- Language: Urdu
Description
شیکسپیئر کی بہترین کہانیاں
ولیم شکسپیئر
شیکسپیئر دنیا کا وہ عظیم ڈرامہ نگار شاعر ہے جو اپنے میدان فکروفن میں کوئی حریف نہیں رکھتا۔ وہ بیک وقت ساری دنیا کا بہت بڑا ڈرامہ نگار اور ایک بہت بڑا شاعر ہے۔ زندگی پر اس کی گرفت بڑی مضبوط ہے۔ اس کے ڈراموں کو پڑھنے سے اس کی عظمت کا اندازہ ہوتا ہے۔ علامہ اقبال نے تو شیکسپیئر کے کلام کو انسان کے دل کا آئینہ کہا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے۔ انسان اس کے ڈراموں میں اپنی تصویر دیکھ سکتا ہے۔ دنیا دوسرا شیکسپیئر پیدا کرنے سے اب تک قاصررہی ہے۔ دنیا کی ہر ترقی یافتہ زبان میں شیکسپیئر کے ڈراموں کے ترجمے ہر زمانے میں اور ہرانداز سے کئے گئے اور ہر زمانے،ہر ملک اور ہر قوم میں شیکسپیئر کی عظمت و شان و مقبولیت بڑھتی ہی گئی۔
شیکسپیئر کی کتابوں کے یوں تو اردومیں کئی ترجمے ہو چکے ہیں لیکن پڑھنے والوں کو گلہ ہی رہا کہ نہ تو ترجمہ ٹھیک اور نہ ہی اِن کہانیوں کو اس کی اصل روح کے مطابق اردوکے قالب میں ڈھالنے کا انداز، شیکسپیئر کی ان نئی ترجمہ شدہ کہانیوں میں ان دونوں باتوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے ۔
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.