Sir Abdul Qadir Ka Siyahat Nama

Rs. 1,000
  • Author: Dr Haroon Usmani
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu


Share
Description

بانگ درا کے دیباچہ نگار سر شیخ عبدالقادر ایک کثیر الجہات شخصیت کے مالک تھے. وہ ایک ہی وقت میں ادیب و صحافی, سیاست دان و قانون دان, منصف و مصلح تھے. اردو ادب میں ان کا سب سےبڑا کارنامہ 1901ء میں لاہور سے مجلہ مخزن کا اجراء تھا اس مجلے نے اردو شعرو ادب کی نئی راہوں کا تعین کیا. شیخ عبدالقادر مئی 1904ء تا مئی 1907ء تقریباً تین سال قانون کی تعلیم کی غرض سے یورپ میں مقیم رہے. اس دوران یورپ کے مختلف ممالک بھی گھومنے کا موقع ملا. ان کے اس سفر و حضر کی روداد بصورت مضامین و خطوط مخزن کے صفحات میں جنوری 1909ء تک چھپتے رہے اور پھر انھی میں دفن ہوگئے. 1947ء میں حافظ محمود شیرانی نے میڑیکولیشن کے اردو نصاب” سرمایہ اردو” میں اس کے کچھ حصے شامل کیے لیکن اس کے علاوہ یہ سیاحت نامہ قارئین کے آنکھوں سے اوجھل ہی رہا.

مخزن میں اپنی ابتدائی اشاعت اشاعت کے تقریباً ایک سو دس سال کے بعد ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نےمخزن کے اوراق سے اس سیاحت نامہ کی بازیافت کی ہے اور محمد فیصل شہزاد کی معاونت سے پہلی مرتبہ کتابی شکل میں ڈھالا ہے.

شیخ عبدالقادر کا یہ سفری احوال اپنے اسلوب اور زبان کی سادگی کی وجہ سے آج کے بہت سے سفر ناموں سے بہتر ہے جن میں حقیقت کم اور افسانہ زیادہ ہوتا ہے. سفرناموں کی تاریخ میں سیاحت نامہ یورپ بہت اہم سنگ میل ہے جس کی بازیافت کا سہرا ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی کے سر بندھتا ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.