Sisaktay Log
- Author: Arundhati Roy
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Out of stock
Description
انسانی حقوق اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلقہ معاملات پر سیاسی طور پر سرگرم عمل ہندوستانی ادیبہ ارون دِھتی رائے کا پہلا ناول The God of Small Things” 1997″ میں سامنے آیا تھا ۔ اس نے یہ 1992 ء میں لکھنا شروع کیا تھا اور چار سال بعد 1996 ء میں مکمل کیا تھا ۔ اس پر اسے ’ مین بُکر انعام Man Booker Prize‘ برائے فکشن ملا تھا۔ لیکن بکر انعام حاصل کرنے سے پہلے ہی ارون دھتی رائے انگریزی ادبی دنیا میں اپنا نام بنا چکی تھی۔
ارون دھتی رائے بنیادی طور پر آرکیٹیکٹ ہے اور اس نے اپنی اس تربیت کو ناول کی تعمیر میں بڑی خوبی سے استعمال کیا ہے۔یہ ناول دو ایسے بچوں کے بچپن کے تجربات پر مبنی ہے ، جو ہیں تو جڑواں لیکن ماں کے پیٹ میں الگ الگ آنولوں سےپرورش پاتے رہے تھے جس کے باعث وہ ہم شکل نہیں (Dizygotic twins ) ایک لڑکا ہے ایستھاپن اور دوسری لڑکی راحل ہے۔ یہ ناول ایک بھارتی گاؤں میں جنم لینے والی محبت کی کہانی ہے جسے ناول نگار نے اپنی مہارت سے اعلٰی پائے کے ناول میں تبدیل کردیا ہے۔یہ ناول اس بات کا پردہ بھی چاک کرتا ہے کہ رونما ہونے والے چھوٹے چھوٹے واقعات کس طرح انسانوں کی زندگیوں اور ان کے رویوں پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ اس ناول کی کہانی کیرالہ کے ضلع کوٹیم کے ایک گاﺅں ’ ایمینیم‘ میں 1969ء کے سال میں دکھائی گئی ہے ۔ اس ناول میں آپ کو ہندوستانی تاریخ ، سیاست ، طبقاتی ڈھانچہ ، ثقافتی کچھاﺅ ، سماجی تفریق ، عورت کی تحقیر ، بےوفائی اور پیار کرنے پر پابندی جیسے سارے موضوعات بھی پلاٹ میں گندھے ملیں گے جو آپ زیادہ تر راحل نامی بچی کے نقطہ نظر اور اس کی نظر سے دیکھ پاتے ہیں ۔ بعد ازاں حقائق ، اشیاء اور لوگ ایک اور روشنی میں نظر آتے ہیں جو شاید اصل میں خود ارون دھتی رائے کی اپنی بصیرت کی روشنی ہے ۔
اس ناول کو پڑھنے کے بعد قاری کو اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کے زندگی میں چھوٹی چھوٹی چیزوں جیسے پھول، حشرات ارض، ہوا اور پانی اور دھتکارے ہوئے لوگ سب اس قابل ہیں کہ انہیں نظر انداز نہ کیا جائے آج کے انسان کے لیے شاید اس سے بہتر پیغام ممکن نہیں اور مغرب میں اس کے مقبول ہونے کی یہی وجہ ہے۔
مگر پاکستان کا اردو دان طبقا اس ناول کو پڑھنے سے محروم تھا۔اس لئے ادارہ ( کتاب محل) اس بین الاقوامی انعام یافتہ ناول کو “سسکتے لوگ”کے نام سے پاکستان میں پہلی بار اردو زبان میں شائع کر رہا ہے
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.