Description
دیدہ زیب تصاویر اور خاکوں سے مزیّن یہ ایک خُوب صُورت اور معیاری کتاب ہے، جس کی دیدہ زیبی کی داد نہ دینا زیادتی ہوگی۔ ٹیپو سلطان اور ان کے عہد پر جتنی کتابیں لکھی گئی ہیں، میر حسین علی کرمانی کی یہ فارسی تصنیف سب کی ماخذ رہی ہے۔ یہ کتاب انہوں نے ٹیپو سلطان کی شہادت کے آٹھ سال بعد تحریر کی تھی۔ مترجّم نے اس کا اُردو ترجمہ کر کے اہم خدمت انجام دی ہے۔ علاوہ ازیں، کتاب میں علّامہ اقبال، سیماب اکبر آبادی، عبدالعزیز خالد اور دیگر شعرا کا منظوم خراج ِعقیدت شامل ہے۔ نیز، کتاب کے آخر میں ٹیپو سلطان کے مزار پر حاضری کے حوالے سے مولانا کوثر نیازی کا1990ء میں روزنامہ جنگ میں طبع شدہ مضمون بھی شاملِ اشاعت ہے۔ کتاب کی قیمت سلیقے اور معیار کو دیکھتے ہوئے انتہائی مناسب ہے۔
ٹیپو سلطان شہید (نشانِ حیدری)
مصنّف: سیّد میرحسین کرمانی
مترجّم: محموداحمد فاروقی
Additional information
| Weight | 0.700 kg |
|---|
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products







Reviews
There are no reviews yet.