Suraj Ka Satvan Ghora

Rs. 400
  • Author: Dharamvir Bharati
  • Publisher:
  • Format: Hardback
  • Language: Urdu

SKU AKS-2560 Category Tag


Share
Description

ہندی کے ممتازادیب دھرم ویر بھارتی کا ناول ’سورج کا ساتواں گھوڑا‘ ہندی ادب کے نہ صرف بہترین ناولوں میں شمار ہوتا ہے بلکہ اس پربنی شیام بینگل کی شاندار فلم نے بھی اس کی مقبولیت اور شہرت میں خوب اضافہ کیا ہے۔ مختلف تھیئٹر گروپ اس ناول کو اسٹیج پر باربار پیش کرتے رہتے ہیں، اور دیکھنے والے نہ فلم دیکھتے تھکتے ہیں اور نہ اسٹیج شو.
“سورج کا ساتواں گھوڑا ” ایک کہانی میں کئی کہانیاں نہیں، کئی کہانیوں میں ایک کہانی ہے. وہ ایک پورے سماج کی تصویر اور تنقید ہے اور جیسے اس معاشرے کی لامحدود قوتیں باہم مربوط، باہم منحصر اور باہم وابستہ ہیں، ویسے ہی اس کی کہانیاں بھی ہیں. قدیم تصویروں میں جیسے ایک ہی بورڈ پر باہم مربوط کئی واقعات کی تصویریں بناکر، اس کے بیانیے کو اجاگر کیا جاتا تھا، اس میں کسی ایک واقعہ کی تصویر کے ٹھہراؤ کے بجائے سلسہ واقعات کی روانی لائی جاتی تھی، اسی طرح سماج کی اس تصویر میں ایک ہی شے کو کئی سطحوں پر ، کئی لوگوں کے ذریعے اور کئی زمانوں میں دیکھنے اور دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، جس سے اس میں زمان ومکان دونوں کی وسعت کی عکاسی ہوسکے

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.