Urdu kay Zarbul Misal Ashaar

Rs. 960
  • Author: Muhammad Shams Ul Haq
  • ISBN: 9789695620892
  • Publisher:
  • Format: Hardback – 428 pages
  • Language: Urdu


Share
Description

ساڑھے آٹھ سو سے زیادہ ضرب المثل مصرعوں کے اصل اشعار اور شعرا کی تفصیلات ، تفصیلی اشاریے کے ساتھ
“اردو کے ضرب المثل اشعار ، تحقیق کی روشنی میں ” ( ترمیم و اضافہ شدہ ایڈیشن کے ساتھ )
ترتیب و تالیف | محمد شمس الحق
ترتیب و تہذیب | رفیق احمد نقش
صفحات | 437
ادب و شعر سے دل چسپی رکھنے والے ہر افراد اور ہر کتب خانے کی ضرورت۔۔۔
زیر نظر کتاب مستند حوالے کے طور پر کام آ سکتی ہے ، کیوں کہ اس میں اشعار بڑی چھان پھٹک کے بعد شعرا کے کلیات ، دواویں ، تذکروں ، تاریخ ادب کی مستند کتابوں اور تحقیقی مضامین سے لیے گئے ہیں۔ حتی الامکان کوشش کی گئی ہے کہ دور قدیم سے دور جدید تک کے تمام ضرب المثل اشعار اس کتاب میں آ جائیں۔
غالب کا ضرب المثل شعر ہے,,.
ہم کو معلوم ہے جنّت کی حقیقت، لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
اکثر ادیب، شاعر، نقاد اور دانش ور مصرع ثانی میں ” دل کے بہلانے کو” پڑھتے ہیں۔ غالب نے “دل کے خوش رکھنے کو” کہا ہے۔ دیوان غالب کے کسی بھی نسخے میں “دل کے بہلانے کو” نہیں چھپا۔۔
قربان علی سالک کا زباں زد عام شعر ہے :
تنگ دستی اگر نہ ہو سالک
تن درستی ہزار نعمت ہے
سالک غالب کے شاگرد تھے۔ سالک کو عوام الناس کم جانتے ہیں۔ چناں چہ اپنی لا علمی کے باعث اکثر اصحاب مصرع اولا میں سالک کی جگہ غالب پڑھتے ہیں۔۔۔
(صفحہ نمبر 14 ، 15 )

Additional information
Weight0.800 kg
Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.