Urdu Lisaniyat aur Mustashriqeen
- Author:Dr Sajid Javed
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
اردو کے لسانی مطالعے کی ابتدائی خدوخال یورپیوں کی مشنری اور تجارتی ضروریات سے متشکل ہوئے جو آگے چل کر توسیع پسندانہ عزائم میں ڈھل گئے اٹھارویں صدی میں مغل سلطنت کے زوال سے فارسی کی تنزلی کا سفر شروع ہو چکا تھا۔ اس زبان سے پیدا ہونے والی خلا کو کسی ورینکلر زبان کی موجودگی سے ہی پر کیا جاسکتا تھا اور ہندوستان کے باشندے اس حقیقت کا بخوبی ادراک نہیں کر پا رہے تھے۔ اس صورتحال میں ماقبل نوآبادیاتی عہد میں یورپیوں کی انفرادی اور مجموعی مساعی کی بدولت مقامی زبانوں میں ایسی زبان کا انتخاب کیا جانا ضروری خیال کیا گیا جو کالونیل دور میں فارسی کی جگہ لے پاتی ۔اس ضمن میں مقامی شعراء اور ماہرین زبان نے اپنے طور پر ہندوستانی زبان( جس کو آگے چل کر اردو زبان سے موسوم کیا گیا) میں لاثانی مطالعات کی عمارت استوار کی جس کو لسانی مطالعات کی روایت کا نقطہ آغاز سمجھا جاسکتا ہے ۔عملیت پسند یورپیوں نے ایک تیار ذہن کے ساتھ اردو کو بطور ثانوی زبان کے دیکھا اور لغت و قواعد کی ترتیب و تالیف کا آغاز کیا۔ اس روایت پر چلتے ہوئے بیسویں صدی میں اردو دان طبقہ لسانی مطالعات کی طرف مائل ہوا۔ مستشرقین نے مشنری اور تجارتی ضروریات کے لئے اردو قواعد و لغت نویسی کا آغاز کیا جو آگے چل کر تجارتی مقاصد کی بجائے حکمرانی کے مقاصد کے تحت ایک ورنیکلر زبان کی تیاری کے عمل میں تبدیل ہوا۔ نوآبادیاتی عہد کے لیے زبان حکمرانی کی تیاری ایک مستشرق جون گل کرسٹ کے حصے میں آئی جس سے وہ بخوبی عہدہ برآ ہوئے اور اس طرح اردو زبان فارسی کی جگہ لینے کے لیے تیار کی گئی۔ اس کتاب میں شامل لسانی مضامین کلاسیکی اور ورینکر زبانوں کی تاریخی اہمیت ،ہئیت ،تشکیل اور تقابلی نقوش کا سراغ لگانے کی ایک طالب علمانہ کوشش تحت لکھے گئے ہیں۔ ان مضامین میں مقامی اور غیر ملکی ماہرین زبان کی لسانی کاوشوں کو غیر جانبدارانہ دیکھتے ہوئے اردو قواعد ولغت نویسی سے لے کر ،سماجی لسانیات کے مباحث کو سمجھنے اور مقدور بھر تجزیے پیش کرنے کی کوشش کی گئی
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.