Description
انے والے چلے جاتے ہیں لیکن ان کی یادیں رہ جاتی ہیں۔ جو لوگ ہمیں عزیز ہوتے ہیں، ان کی یادیں بھی ہمیں عزیز ہوتی ہیں اور ہمیں بتاتی ہیں کہ جانے والے سے ہمیں کتنا پیار تھا۔ آصف فرخی بھی ایسے ہی شخص تھے، جو ہمیں عزیز تھے، پیارے تھے۔ ان کی ناگہانی موت کے بعد اردو کی ادبی دنیا نے جس طرح انھیں یاد کیا اس سے معلوم ہوا کہ لوگ ان سے کتنی محبت کرتے تھے۔ پتا نہیں وہ اپنی زندگی میں اس بات سے واقف تھے یا نہیں؟ ضرور واقف ہوں گے کیونکہ خود انھوں نے سب لوگوں سے بہت محبت کی تھی، پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم سب کی محبت سے وہ نا آشنا رہے ہوں۔
یہ کتاب اسی محبت کا تحریر اظہار ہے۔ یہ آصف صاحب کے لیے ایک ادنیٰ سا خراجِ عقیدت ہے کہ انھیں دینے کے لیے ہمارے پاس اور ہے بھی کیا؟ ادب کی دنیا میں ان کا مقام کیا تھا اور بطور افسانہ نگار، نقاد اور مترجم وہ کس مرتبے کے حامل تھے، یہ کہنے کی بات نہیں۔ ہر وہ شخص جو اردو ادب سے شغف رکھتا ہے اس حقیقت سے خوب واقف ہے، تاہم اس کتاب میں شامل مضامین کا انتخاب کرتے وقت یہ پہلو مد نظر رکھا گیا ہے کہ ایسی تحریروں کو جگہ دی جائے جو آصف صاحب کے فن کے بجائے ان کی شخصیت ، ان کے مزاج اور ان کی خدمات سے متعلق ہوں۔ ممکن ہے بعض تحریروں میں جذباتی رنگ ابھر آیا ہو لیکن آصف صاحب کے بچھڑنے کا صدمہ اتنا گہرا ہے کہ اس پر جذباتی ہوئے بغیر شاید کچھ لکھا بھی نہیں جا سکتا۔
کتاب میں شامل اکثر تحریریں مختلف اخبارات و رسائل سے حاصل کی گئی ہیں اور مصنفین کی اجازت کے ساتھ کتاب میں شائع کی جا رہی ہیں۔ کئی تحریریں اس انتخاب کے لیے خاص طور پر تحریر کی گئی ہیں، اسی طرح بعض انگریزی مضامین کو اردو میں ترجمہ کر کے اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products








Reviews
There are no reviews yet.