Watan main Jila Watan
- Author: Gabriel Garcia Marquez
- Publisher: AKS Publications
- Format: Hardback
- Language: Urdu
Description
اُردو زبان و ادب کے منجھے ہوئے ادیب اور مترجم انور زاہدی نے گیبریل گارشیا مارکیز کی لکھت “Calendestine in Clile” کا ترجمہ ”وطن میں جلا وطن“ کے عنوان سے خوب کیا ہے۔ جرمن ادیب ہرمن ہیسے کی تحریروں کے بعد جس لکھاری کی لکھتوں نے دنیا بھر کے قارئین کو اپنے سحر میں جکڑا وہ ہیں کولمبیا کے مصنف: گیبریل گارشیا مارکیز، جو اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہونے والے ادیبوں میں سرفہرست ہیں۔ اردو میں ان کے کئی ناول تراجم ہو چکے ہیں، مثلاً ”تنہائی کے سو سال“، ”وبا کے دنوں میں محبت“ وغیرہم لیکن اس خاص تحریر کا اب تک ترجمہ نہیں ہوا تھا۔ آمر صدر پنوخے نے منتخب صدر آلاندے کو معزول کر کے چلّی کی حکومت تو سنبھال لی لیکن وہ صدر آلاندے کے مانند لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ نہ بنا سکا۔ پنوخے کے دور میں بے شمار لوگ جلاوطن ہوئے جن میں ایک فلم ڈائریکٹر بھی شامل تھا، جو بعد میں بھیس بدل کر چلّی میں داخل ہوا اور اُس نے اپنی جان پر کھیل کر چوری چھپے عکس بندی کی۔ حد یہ کہ صدر پنوخے کے محل کے اندر کی بھی، جب کہ صدر پنوخے محض دو گز کے فاصلے پر تھا۔ یہ فلمیں بعد میں سینما اور ٹیلی ویژن پر نشر ہوئیں۔
گیبریل گارشیا مارکیز کی مسحور کن تحریر میں اس فلم ڈائریکٹر کو پیش آنے والی حقیقی واقعات کو افسانوی انداز میں خوب بیان کیا گیا ہے۔ اس میں چلّی کے معروف شاعر پابلونرودا کا تفصیل ذکر ہونے سے کیسے رہ سکتا تھا کیوں کہ چلّی والوں کے دلوں میں دو آدمیوں ہی کا بسیرا ہے: صدر آلاندے اور پابلونرودا۔
جب کوئی بھیس بدل کر اپنے وطن میں لوٹے کہ اس شناخت کی کوئی دیگر ملک اور قومیت ہو اور اسے قدم قدم پر اپنے چاہنے والے ملیں لیکن نہ پہچانیں …… حتیٰ کہ اس کی ماں تک…… تو اس ”وطن میں جلاوطن“ پر کیا بیتتی ہے؟ اس کا اندازہ گارشیا کی یہ مخصوص سحرانگیز تحریر پڑھ کر ہی ہو سکتا ہے۔ جس کا ترجمہ انور زاہدی نے بھی اتنی ہی مسحور کن نثر میں کیا ہے۔ اس کے لیے انور زاہدی قابل داد و تحسین ہیں کہ انہوں نے عالم ادب سے ایک عمدہ تحریر لے کر اردو زبان کا دامن مزید وسیع کیا۔
نجم الدین احم
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
Related Products







Reviews
There are no reviews yet.